ETV Bharat / city

'کسان بلز کی مخالفت اور اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ'

متنازع کسان بلز اور مختلف مطالبات پر مئو میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے گھوسی ایس ٹی ایم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

samajwadi party workers protest against agriculture reforms bill

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 6:31 PM IST

زراعت سے متعلق متنازع بلز کی مخالفت میں گذشتہ کئی دنوں سے پنجاب، ہریانہ اور مغربی اترپردیش میں احتجاجی مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے۔ پارلیمنٹ سے متنازع بلز کی منظوری کے بعد ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقعے پر کارکنان نے سماج وادی پارٹی کے سینئیر رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان کے حق میں نعربے بازی کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

'کسان بلز کی مخالفت اور اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ'

مئو ضلع کے گھوسی ایس ڈی ایم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کررہے سماجوادی پارٹی کے کارکناں نے دھرنا دے کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ پارٹی کارکنان ہاتھوں میں پلے کارڈ لیکر حکومت مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے نظر آئے۔ پارٹی نے اس موقع پر 14 نکاتی میمورنڈم اترپردیش کے گورنر کے نام پیش کیا۔ میمورنڈم کے ذریعہ پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں منظور کیے گئے زراعت بل کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اترپردیس میں پولیس کے ذریعہ طاقت کے بے جا استعمال پر قدغن لگانے، سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خاں پر کو جیل سے رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے کثیر تعداد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی کی گئی، جہاں پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موجود رہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.