ETV Bharat / city

اعظم خاں کا سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں علاج کرانے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 3, 2021, 10:12 AM IST

رامپورکے معروف آرٹی آئی کارکن دانش خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اعظم خاں کا علاج فیملی ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرہ کی نگرانی میں ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں یوپی کے سسٹم پر بھروسہ نہیں ہے۔

rti activist demand azam khans treatment in cctv camera surveillance
اعظم خاں کا سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں علاج کرانے کا مطالبہ

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں آر ٹی آئی کارکن دانش خان نے رکن پارلیمان اعظم خاں کے کورونا پازیٹیو کے رپورٹ پر سوالات کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اعظم خاں کورونا متاثر ہیں تو ان کا علاج سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں یوپی کے سسٹم پر اب کسی کو اعتماد نہیں رہا ہے، اعظم خاں کے ساتھ کچھ بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے، اس لیے ان کا علاج سخت سکیورٹی کے درمیان اور سی سی ٹی وی کیمرے کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اور رکن پارلیمان اعظم خان گذشتہ 14 ماہ سے سیتاپور جیل میں اپنے فرزند عبداللہ اعظم کے ساتھ مقید ہیں، کورونا کی دوسری لہر میں ملک کے عوام کی اکثریت کورونا جانچ ہونے پر پازیٹیو پائی جا رہی ہے، گذشتہ روز اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کی بھی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ۔

اعظم خاں کی جانچ رپورٹ پازٹیو آنے پر رامپور میں اعظم خاں کے حامیوں میں مایوسی چھا گئی ہے، چہار جانب قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے، وہیں رامپور کے معروف آر ٹی آئی کارکن اور اعظم خاں کے پرانے سیاسی حریف دانش خان نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے اقوام متحدہ، راشٹر پتی بھون اور قومی انسانی حقوق کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پیغام ارسال کرکے سیاسی اور سماجی حلقوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔

دراصل اپنے بے باک انداز کے لیے مشہور دانش خان نے ٹیوٹر کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے کہ 'رکن پارلیمان اعظم خاں صاحب کورونا پازیٹیو ہیں اس لیے اعظم خاں کا علاج ان کے فیملی ڈاکٹر کی نگرانی میں ہونا چاہیے، ساتھ ہی علاج کے دوران سی سی ٹی وی کیمرہ 7×24 کی نگرانی میں ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں یوپی کے سسٹم پر بھروسہ نہیں ہے۔'

دانش خان نے یہ بھی کہا کہ اعظم خاں مسلمانوں کے چنندہ رہنماؤں میں سے ایک ہیں اور موجودہ حکومت کی کارکردگی میں ہمیں سازش کی بو آتی ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ جس طرح سے حالیہ دنوں میں ہمارے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہوا ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ اعظم خاں سے بھی حکومت اپنی سیاسی بغض اسی طرح نکالے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.