ETV Bharat / city

RSS Worker to Contest Against BJP From BSP: بی جے پی کے مقابل آر ایس ایس کا رکن بی ایس پی سے امیدوار

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 8:19 PM IST

کے کے شکلا KK Shukla کو بی ایس پی میں شمولیت کے ساتھ ہی پارٹی نے انہیں غازی آباد سٹی اسمبلی سیٹ کا امیدوار قراردیا ہے۔

بی جے پی کے مقابل آرایس ایس کا رکن بی ایس پی سے امیدوار

بی جے پی کے مغربی یوپی کے نائب صدر اور آر ایس ایس کے سخت گیر لیڈر کے کے شکلا نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے پر وہ سخت ناراض تھے۔ انہوں نے اب بی جے پی کو ہرانے کا عزم کر لیا ہے۔

بی ایس پی میں شمولیت کے ساتھ ہی انہیں غازی آباد سٹی اسمبلی سیٹ Ghaziabad City Assembly seat کا امیدوار قرار دیا ہے۔

غازی آباد کے لائن پار علاقے میں پہلے سے موجودہ بی جے پی کے ایم ایل اے اور وزیر اتل گرگ کے خلاف پارٹی میں پہلے سے آوازیں اٹھتی رہتی تھیں۔

لیکن اب اتل کے سامنے ان کی پارٹی کے پرانے کارکن کے کے شکلا کے کھڑے ہونے سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

کے کے شکلا بی جے پی کے زونل نائب صدر تھے۔ ضابطہ اخلاق کا اعلان ہونے سے پہلے بی جے پی نے تمام شہروں میں جن وشواس یاترا نکالی تھی۔

انہیں ان یاتراوں کا مغربی یوپی کا علاقائی کنوینر بنایا گیا تھا۔ وہ 25 دسمبر کو غازی آباد میں یوگی آدتیہ ناتھ کی جن وشواس یاترا میں بھی نمایاں کردار میں تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ شہر کی سیٹ کے ایم ایل اے اور موجودہ امیدوار اتل گرگ اور کے کے شکلا نے ایک وقت میں سنگھ کی شاخ میں ساتھ جاتے تھے۔

اس کا مطلب ہے کہ کے کے شکلا بی جے پی کے بہت پرانے کارکن تھے۔ اس بار وہ اتل گرگ کی جگہ غازی آباد اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ مانگ رہے تھے۔ لیکن پارٹی نے موجودہ ایم ایل اے پر اعتماد کیا۔ اس سے ناراض ہو کر کے کے شکلا نے بی جے پی کو الوداع کہہ دیا۔

مزید پڑھیں:Azam Khan to Contest UP Polls: اعظم خاں جیل سے اسمبلی انتخاب میں حصہ لیں گے

بی ایس پی نے پہلی فہرست میں غازی آباد سیٹ سے سریش بنسل کو ٹکٹ دیا تھا۔ سریش بنسل بوڑھے ہو چکے ہیں۔ اس دوران وہ کورونا کا شکار ہو گئے۔

گزشتہ کئی دنوں سے وہ کوشامبی کے یشودا اسپتال میں شریک ہیں۔ ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے بی ایس پی نے ٹکٹ بدل کر کے کے شکلا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

کے کے شکلا اب وزیر اتل گرگ کے سامنے مقابلہ کریں گے۔ کے کے شکلا کا تعلق اصل میں گونڈا ضلع سے ہے۔ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر دو بار گونڈا سے الیکشن لڑ چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کے کے شکلا کے ساتھ تین میونسپل کونسلر بھی بی جے پی چھوڑ کر بی ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.