پرنسپل انجینئر (ڈیولپمنٹ) اور ایچ او ڈی محکمہ تعمیرات عامہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ الاٹ رقم کا خرچ محکمہ مالیات کے ذریعہ جاری گائڈ لائن اور بجٹ مینوول نیز مالیاتی ضوابط کے مستقل احکامات وغیرہ کی تکمیل کے مطابق کرانے کو یقینی بنائیں۔نائب وزیراعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ نے سبھی متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ کاموں کے معیار اور پیمانوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور مقررہ مدت میں تمام کاموں کو مکمل کیا جائے۔
یہ کام ضلع مظفرنگر ، وارانسی، سلطانپور، اجودھیا، بدایوں، سدھارتھ نگر، سہارنپور، باغپت، میرٹھ، قنوج، جونپور، آگرہ، بستی، غازی پور، پرتاپ گڑھ، امبیڈکر نگر، رامپور، کانپور شہر، متھرا، مرادآباد، چندولی، کشی نگر اور امروہہ اضلاع میں کرائے جائیں گے۔
یو این آئی