ETV Bharat / city

اٹاوہ: خسارے کے پیش نظرروڈ ویز کی 192 بسیں بند - اتر پردیش میں روڈ ویز کی بسیں

ان لاک 1 کے دوران مسافروں کی کمی کے باعث ڈپو میں کھڑی بسوں کا پرمٹ متعلقہ دفتر میں سرنڈر کر دیا گیا ہے تاکہ نقصان کو کم کیا جا سکے۔

road
road
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 7:06 PM IST

کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن اور پھر مسافروں کی آمدورفت کی بدولت روڈ ٹرانسپورٹ کو آئے دن ہورہے خسارے کے پیش نظر روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے 192 بسوں کی خدمات کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹاوہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے سرکل منیجر دیپک چودھری نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آمدنی کی کمی میں علاقے کی 192بسوں کے پرمٹ اور دیگر کاغذات سرینڈر کرائے گئے ہیں اور ان بسوں کی خدمات فی الحال بند کر دی جائیں گی۔ مسافروں کی تعداد بڑھنے کے بعد دوبارہ ان بسوں کو چلایا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ کام کی کمی کی وجہ سے کسی بھی ملازم کی خدمات ختم نہیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے ریاست کے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو کافی خسارہ اٹھانا پڑا ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں بسوں کو چلانا شروع کیا گیا لیکن مسافروں کی کمی میں آمدنی نصف سے بھی کم ہوگئی۔ جس کے بعد اس علاقے کی 192 بسوں کے پرمٹ متعلقہ اے آر ٹی او میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

چودھری نے بتایا کہ اٹاوہ خطے میں اٹاوہ، اوریا، چھبرا مئو، بیور، فرخ آباد، مین پوری اور شکوہاد ڈیپو شامل ہیں۔ لاک ڈاؤں سے قبل ان سات ڈیپو اسٹینڈ سے دہلی، ہریانہ، راجستھان، اتراکھنڈ، لکھنؤ سمیت کئی بڑے شہروں کے لئے 510 بسیں چل رہی تھیں۔ جن سے یومیہ تقریبا 70 لاکھ روپئے کی آمدنی ہوتی تھی۔

لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سبھی بسوں کو کھڑ ا کردیا گیا تھا۔ مہاجر مزدورو کو ان کی منزل تک پہنچے کے دوران بسیں چلائی گئیں۔ ان لاک 1 کے بعد جب عام مسافروں کے لئے بس خدمات شروع کی گئیں تو پہلے ہفتے میں 250 بسیں چلائی گئی۔ سواریوں کے بڑھنے پر بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا۔ اس کے بعد یومیہ 30 تا 35 لاکھ روپئے کی آمدنی ہونے لگی۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن کے بیڑے میں 192 بسیں سواریوں کی کمی کی وجہ سے سڑکوں پر نہیں نکل رہی تھیں جبکہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا ٹیکس لگاتار بڑھ رہا تھا۔ اسی کے پیش نظر اعلی افسران نے ایسی کھڑی بسوں کے پرمٹ سرینڈر کرانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت 192بسوں کے پرمٹ جمع کرا دئے گئے ہیں اور ان بسوں کی خدمات فی الحال منسوخ کردی گئی ہیں۔ جب مسافروں کی تعداد میں ضافہ ہوگا تو دوبارہ پرمٹ حاصل کر کرے پھر بسیں چلائی جائیں گی۔

چودھری نے بتایا کہ یکم جون سے روڈ ویز کی بس خدمات مسافروں کی کمی کی وجہ سے لگاتار خسارہ برداشت کررہی تھی۔ ایسے میں کارپوریشن دفتر سے ملی ہدایات کے بعد 192 بسوں کی خدمات بند کردی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.