ETV Bharat / city

جونپور: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک

جونپور میں اسکارپیو پلٹنے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے اور دو افراد بحفاظت بچ نکلے۔

جون پور: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک، مزید زخمی

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 4:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں نصف شب ایک اسکارپیو تیز رفتار ہونے کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھائی میں پلٹ گئی، اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئےاس حادثے میں موقع پر ہی تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو کی حالت کافی سنگین بتائی جارہی ہے، جنہیں ڈاکٹر وں نے ضلع اسپتال ریفر کردیا۔

جون پور: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک، مزید زخمی

ضلع جون پور کے تھانہ سکرارہ کے علاقہ نیوڑھیا گاؤں کے رہنے والے گلاب چندر اپنی بہو کے گھر ایک پروگرام میں شرکت کے لئے اسکارپیو سے مع اہلو عیال پرتاپ گڑھ کے رانی گنج گئے تھے۔ پروگرام سے لوٹتے ہوئے راستے میں جیسے ہی مچھلی شہر کوتوالی کے این ایچ 31 پر جہاسا پور گاؤں کے قریب پہنچے، گاڑی تیز رفتار تھی تبھی ایک ٹھیلا کو بچانے کے سبب گاڑی سڑک کے کنارے کھائی میں پلٹ گئی جس کے بعد گاڑی میں ہو رہی چیخ و پکار کو سن کر ارد گرد کے لوگ جمع ہو گئے اور فوراً کوتوالی پولیس کو اطلاع دی۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ کورونا کے 143 نئے معاملے درج

اطلاع ملتے ہی سی او وجئے سنگھ، کوتوال دنیش پرکاش پانڈے موقع پر پہنچ کرتمام لوگوں کو ساتھ لےکر سی ایچ سی مچھلی شہر پہونچےجہاں پر ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی نریندر گوتم 46 سال، گلاب چند 50 سال اور منوج سنگھ 20 سال کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے میں پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔زخمیوں میں بچئ اور وشال کی حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے دونوں افراد کو ضلع ہسپتال ریفر کردیا ہے، حادثے میں بہو کرن اور6 ماہ کا بچہ بحفاظت بچ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.