ETV Bharat / city

غریبوں میں راشن کٹ تقسیم

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایکشن ایڈ ٹیم کے ممبر خالد چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وہ لوگ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی غریبوں ضرورت مندوں کا خیال رکھتے ہوئے کھانا پانی اور راشن کٹ تقسیم کر رہے ہیں۔

ration kit distribution date in lucknow
غریبوں میں راشن کٹ تقسیم
author img

By

Published : May 20, 2020, 12:13 AM IST

انہوں نے بتایا کہ' ہماری ٹیم کے رضاکار پہلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کون واقعی غریب اور ضرورت مند ہے۔ ہم اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں پہلے سے کوئی امداد ملی ہے کہ نہیں۔

ویڈیو

اس کے علاوہ جو مہاجر مزدور ہیں یا لاک ڈاؤن کے سبب شہر میں پھنسے ہوئے ہیں، ایسے لوگوں تک راشن کٹ پہنچایا جاتا ہے'۔

خالد چودھری نے بتایا کہ ہم لوگ جو راشن کٹ دیتے ہیں، اس میں 10 کلو چاول، 10 کلو آٹا، چینی، نمک، تیل، دال دودھ پاؤڈر، سینیٹائز، صابن، چائے اور خاتون کے لیے سینیٹری پیڈ وغیرہ شامل ہے۔ اس راشن سے ایک ماہ آسانی گزارا ہوسکتا ہے۔'

راشن لینے آئی خاتون نے بات چیت کے دوران بتایا کہ میرے شوہر مزدوری کرتے تھے لیکن اب بے روزگار ہو گئے ہیں۔ مشکل سے گزارا ہو پاتا ہے، اس لیے ہم راشن لینے آئی ہیں۔ وہیں دوسرے شخص نے بتایا کہ میں زردوزی کا کام کرتا تھا، ہفتے میں تین چار سو روپے کما لیتا تھا لیکن اب ایک وقت کا کھانا ہمارے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں مل رہی ہے لہذا جو تنظیمیں ہیں انہی کے ذریعے ہمارا گزارا ہو رہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.