اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ رام گاؤں حلقہ کے تحت ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تھانہ رام گاؤں کے تحت صوفی پورہ گاؤں کی نابالغ لڑکی کو دو افراد نے اس وقت اپنی درندگی کا شکار بنایا جب لڑکی گاؤں کے باہر مٹی لینے کے لئے گئی ہوئی تھی۔ گائوں کے ہی دو نوجوانوں بچی کو مکئی کے کھیت میں گھسیٹ کر لے گئے اور دونوں وحشی صفت افراد نے بچی کی آبروریزی کی۔
واقعہ کی اطلاع مقامی تھانہ رام گاؤں کو دی گئی۔ لڑکی کے والد کی تحریری شکایت پر دو افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 102/20 دفعہ 376-ڈی 5 ڈی (جی) (6) پوکسو ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے اور دونوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
واردات کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل پولیس کپتان رویندر پرتاپ سنگھ اور سرکل افسر شنکر پرساد موقع پر پہنچے اور معاملے کے متعلق مکمل معلومات حاصل کی اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔