ریاست اترپردیش کے مئو ضلع میں جنسی زیادتی کی شکار معصوم بچی کو اہل خانہ نے پہلے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر گھوسی میں داخل کرایا، جہاں حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے بچی کو ضلع ہسپتال منتقل کر دیا۔ بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر رمیش چندرا کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار دو سالہ بچی بری طرح زخمی ہے۔ کافی زیادہ خون بہہ جانے سے اس کی حالت کافی نازک ہے۔
گھوسی کوتوالی سے تقریبا پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں میں ہوئی اس واردات سے علاقے کے لوگوں میں غم و غصہ ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق بچی کی ماں نے بتایا کہ بچی کے ساتھ ایسا سنگین جرم کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا چچا ہی ہے۔