ETV Bharat / city

'تعلیم یافتہ افراد سے بھیک مانگ کر محمد علی جوہریونیورسیٹی کو بچائیں گے'

رامپور میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کے ذریعہ قائم کردہ محمد علی جوہر یونیورسٹی پر خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے صدر دروازے کو منہدم کرنے کے فیصلہ کو رامپور کی ضلع عدالت نے برقرار رکھا ہے۔

محمد علی جوہریونیور سیٹی
محمد علی جوہریونیور سیٹی
author img

By

Published : Aug 7, 2021, 2:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے دروازے کو منہدم کیے جانے کے فیصلہ سے متعلق ایس ڈی ایم کے ذریعہ کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم نامہ سنائے جانے کے بعد ملک بھر سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

اس معاملے پر سماجوادی سمرتھک مورچہ کے قومی صدر عظیم اقبال ایڈووکیٹ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوہر یونیورسٹی کے دروازہ کے قریب اگر کسی کی زمین آ رہی ہے تو ہم ان کو ملک بھر سے تعلیم دوستوں سے بھیک مانگ کر رقم ادا کر دیں گے۔ لیکن خدارا تعلیمی ادارہ کےدروازہ کو منہدم ہونے سے بچائیے۔

محمد علی جوہریونیور

رامپور میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کے ذریعہ قائم کردہ محمد علی جوہر یونیورسٹی پر خطرات کے بادل بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ اسلامی طرز تعمیر کی عکاسی کا مظاہرہ کرتا محمد علی جوہر یونیورسٹی کا صدر دروازہ کو منہدم کرنے کے فیصلہ کو رامپور کی ضلعی عدالت نے برقرار رکھا ہے۔

اس سے ملک بھر کے محبان تعلیم کافی تشویش میں ہیں۔ سماجوادی سمرتھک مورچہ کے قومی صدر عظیم اقبال ایڈووکیٹ نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدارا تعلیمی ادارے کے اس گیٹ کو منہدم ہونے سے بچائیے۔
مزید پڑھیں:

مرادآباد: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے تحفظ کے لیے مشعل جلوس

عظیم اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ جن لوگوں نے یونیورسٹی کے دروازہ کے خلاف مقدمہ درج کرائے ہیں میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر آپ کی کوئی زمین آ رہی ہے تو ہم آپ کو کو ملک بھر کے تعلیم یافتہ افراد سے چندہ جمع کرکے دے دیں گے۔ لیکن آپ برائے مہربانی اس تعلیمی ادارہ کومنہدم ہونے سے بچایئے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ابھی ضلعی عدالت کا فیصلہ ہے۔ یونیورسٹی کے فریق کمشنر اور ہائی کورٹ میں بھی اپیل دائر کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.