ETV Bharat / city

عید بھی سادگی سے منانے کی اپیل - عید بھی سادگی سے منانے کی اپیل

رمضان المبارک کی آمد کا ہر مسلمان خواہشمند رہتا ہے لیکن اس بار رمضان سابقہ برسوں کے رمضان سے بالکل مختلف ہے۔ نہ بازار میں رونقیں ہیں اور نہ ہی نمازیوں سے مساجد گلزار ہیں۔

رواں برس عید بھی سادگی سے منائیں گے
رواں برس عید بھی سادگی سے منائیں گے
author img

By

Published : May 12, 2020, 3:26 PM IST

پہلے رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں کا دور ہوتا تھا لیکن اس بار لاک ڈاؤن نے سب ختم کر دیا ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران لکھنئو کے رہنے والے جاوید اختر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار رمضان میں وہ رونقیں نہیں ہیں، جو عام طور پر نوابوں کے شہر لکھنؤ میں دیکھنے کو ملا کرتی تھی۔

رواں برس عید بھی سادگی سے منائیں گے

سماجی دوری بھی بنا کر رکھنا ہے، اس وجہ سے ہم لوگ چاہ کر بھی اپنے دوستوں، رشتہ داروں کو افطار کے لئے گھر میں نہیں بلا پا رہے ہیں۔ دسترخوان تو ہے لیکن روزہ داروں سے خالی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک غریبوں کی بات ہے تو ہم اپنے لحاظ سے ان کی مدد کر رہے ہیں لیکن خوشیاں نہیں بانٹ پا رہے ہیں، اس بات کا ہمیں افسوس ہے۔

جاوید کی اہلیہ نے بتایا کہ ہم رب العزت سے دعا کر رہے ہیں کہ جلد سے جلد کورونا وائرس کا قہر ختم ہو جائے تاکہ ہم لوگ پہلے کی طرح ایک ساتھ بیٹھ کر افطار کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک عید میں نئے کپڑے بنوانے کی بات ہے تو ان دنوں خاص طور پر بہت سارے غریب بے سہارا ایسے ہیں جن کے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے پریشانی ہے لہذا اس بار ہم لوگ سادگی سے عید منائیں گے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے رمضان میں وہ رونقیں دیکھنے کو نہیں ملیں جو عام طور پر رمضان المبارک میں ہوا کرتی تھی لیکن لاک ڈاؤن کا احترام ہم پر لازم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.