شدید گرمی کے بعد لکھنؤ میں تیز بارش سے موسم سہانہ ہوا جس کے سبب لوگوں کو گرمی سے نجات ملی۔
شمالی بھارت میں مانسون کی آمد 15 جون سے شروع ہو جاتی ہے، لیکن اس بار مانسون آنے میں دیری ہوئی۔ جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔
بارش نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف جہاں لوگوں کو گرمی سے دو چار ہونا پڑا وہیں، کسانوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شمالی بھارت میں 15 جون سے کاشتکاری کا وقت ہو جاتا ہے، لیکن بارش نہ ہونے کی وجہ سے دھان کی روپائی نہیں ہو پائی۔ لہذا اس بار گنا اور دھان کی فصل متاثر ہوئی۔
بارش محض راحت دینے والی نہیں ہے، بلکہ لوگوں کی زندگی کا دارومدار اسی پر ہے۔