ETV Bharat / city

کورونا کے سبب قلی بھی پریشان - بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن

کووڈ-19 کی دوسری لہر سے قبل بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر 7 قلی کام کرتے تھے لیکن مسافروں کی تعداد میں کمی اور کورونا کے خوف سے قلی سے کام نہ لیے جانے کی وجہ سے اب اسٹیشن پر صرف ایک قلی بچا ہے۔

qoli suffer due to corona in barabanki
کورونا کے سبب قلی بھی پریشان
author img

By

Published : May 20, 2021, 4:07 AM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے والے قلی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اسٹیشنوں پر مسافروں کی کمی اور ان کے ذریعہ سامان نہیں اٹھوانے سے زیادہ تر قلی نے اسٹیشن کو چھوڑ دیا ہے۔

کورونا کے سبب قلی بھی پریشان

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں اس وقت صرف ایک قلی ہی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے لیکن اس کو بھی کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ کووڈ-19 کی دوسری لہر سے قبل ریلوے اسٹیشن پر 7 قلی موجود تھے، لیکن جیسے جیسے مسافروں کی تعداد کم ہوتی گئی اور مسافروں نے کورونا وائرس کے خوف سے ان سے خدمات لینا بند کیا ویسے ویسے قلی بھی اسٹیشن پر آنا بند کرتے رہے۔

اب بارا بنکی اسٹیشن پر صرف ایک قلی ہے، لیکن اسے بھی روز کام نہیں ملتا ہے، دیگر قلی اپنے اپنے گھروں پر دوسرے کام کر رہے ہیں، دوسری جانب ریلوے اسٹیشن پر کھانے پینے اور دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والے وینڈرز بھی کووڈ-19 کی دوسری لہر کے باعث کافی پریشان ہیں۔ گاڑیوں کی کمی اور مسافروں کے کھانے پینے کی اشیاء نہیں خریدنے کی وجہ سے وہ خسارے میں جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.