ETV Bharat / city

آعظم خاں کے خلاف مظاہرہ

ریاست اتر پردیش کے ضلع رام پور میں رکن پارلیمان اعظم خاں کے خلاف سابق ضلع پنچایت چیئرمین عبدالسلام کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ اعظم خان نے عالیہ گنج کے کسانوں کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 29, 2019, 10:50 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:31 PM IST

آعظم خاں کے خلاف مظاہرہ

سابق ضلع پنچایت چیئرمین عبدالسلام کی قیادت میں عالیہ گنج کے باشندوں نے رامپور کے گاندھی سمادھی پر جمع ہوکر اعظم خاں کے خلاف احتجاج کیا اور زبردست نعرے بازی کی۔

آعظم خاں کے خلاف مظاہرہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خاں کے خلاف درج مقدمات میں پیشگی ضمانت کی 29 عرضیاں مسترد کر دی ہیں۔ رکن پارلیمان کی جانب سے دائر درخواستوں میں سے 28 درخواتیں زمینوں پر قبضے سے متعلق مقدموں کی تھیں۔ مقدموں میں الزام ہے کہ یہ زمینیں عالیہ گنج کے کسانوں کی ہیں۔

اعظم خاں کی پیشگی ضمانت کی عرضیاں مسترد ہونے کے بعد عالیہ گنج کے باشندوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں 'اعظم خاں کو جیل بھیجو' کے نعروں کی تختیاں لیے ہوئے تھے۔ ساتھ ہی وہ رکن پارلیمان کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زمین مافیہ اعظم خاں کو گرفتار کیا جائے۔ اس دوران سابق چیئرمین عبد السلام نے میڈیا سے مخاطب ہوکر انتظامیہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خاں جیسے بڑے آدمی پر 70 مقدمے اب تک درج ہو چکے ہیں لیکن ان کو پولیس ابھی گرفتار نہیں کر رہی۔

واضح رہے کہ رکن پارلیمان اعظم خاں پر الزام ہے کہ انہوں نے سماجوادی دور حکومت میں وزیر رہتے اپنی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے لئے کسانوں کی زمینوں کو ان سے جبراً حاصل کیا تھا۔

اس کے علاوہ اعظم خاں پر ایک مقدمہ مدرسہ عالیہ سے کتابوں کی چوری کا بھی ہے، جو شہر کوتوالی میں درج ہوا تھا۔ پولیس نے گذشتہ دنوں جوہر یونیورسٹی کی لائبریری پر چھاپا مار کر ان کتابوں کو برآمد کرنا بھی بتایا تھا۔ اس دوران پولیس نے لائبریری کے چار ملازمین کو بھی گرفتار کیا تھا جو گذشتہ ایک مہینے سے جیل میں بند ہیں۔ یہ لائبریری بھی تب سے ہی بند ہے۔

Intro:رکن پارلیمان آعظم خاں کے خلاف آج ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سابق ضلع پنچائت چیئرمین عبدالسلام کی قیادت میں عالیہ گنج کے باشندوں نے رامپور کے گاندھی سمادھی پر جمع ہوکر آعظم خاں کے خلاف احتجاج کیا اور زبردست نعرے بازی کی۔

Body:وی او۔۱
سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنماء اور رکن پارلیمان آعظم خاں کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ گزشتہ روز الہ آباد ہائی کورٹ نے آعظم خاں کے درج مقدمات میں پیشگی ضمانت کی 29 عرضیاں مسترد کر دی ہیں۔ رکن پارلیمان کی جانب سے دائر درخواستوں میں سے 28 درخواتیں زمینوں پر قبضے سے متعلق مقدموں کی تھیں۔ مقدموں میں الزام ہے کہ یہ زمینیں عالیہ گنج کے کسانوں کی ہیں۔
آعظم خاں کی پیشگی ضمانت کی عرضیاں مسترد ہونے کے بعد عالیہ گنج کے باشندے ضلع پنچایت کے سابق چیئرمین عبد السلام کی قیادت میں رامپور کے گاندھی سمادھی پر جمع ہوئے اور انہوں نے آعظم خاں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں 'آعظم خاں کو جیل بھیجو' کے نعروں کی تختیاں لیے ہوئے تھے۔ ساتھ ہی وہ رکن پارلیمان کے خلاف نعرے بھی لگا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین مافیہ آعظم خاں کو گرفتار کیا جائے۔ اس دوران سابق چیئرمین عبد السلام نے میڈیا سے مخاطب ہوکر انتظامیہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آعظم خاں جیسے بڑے آدمی پر 70 مقدمے اب تک درج ہو چکے ہیں لیکن ان کو پولیس ابھی گرفتار نہیں کر رہی ہے وہیں کسی غریب آدمی کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج ہو جائے تو پولیس اس شخص کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیج دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تضاد کیوں ہو رہا ہے۔
بائٹ: عبدالسلام، سابق چیئرمین ضلع پنچائت
وی او۔۲
واضح رہے کہ رکن پارلیمان آعظم خاں پر الزام ہے کہ انہوں نے سماجوادی دور حکومت میں وزیر رہتے اپنی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے لئے کسانوں کی زمینوں کو ان سے جبراً حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ آعظم خاں پر ایک مقدمہ مدرسہ عالیہ سے کتابوں کی چوری کا بھی ہے، جو شہر کوتوالی میں درج ہوا تھا۔ پولیس نے گذشتہ دنوں جوہر یونیورسٹی کی لائبریری پر چھاپا مار کر ان کتابوں کو برآمد کرنا بھی بتایا تھا۔ اس دوران پولیس نے لائبریری کے چار ملازمین کو بھی گرفتار کیا تھا جو گذشتہ ایک مہینے سے جیل میں بند ہیں۔ یہ لائبریری بھی تب سے ہی بند ہے۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Sep 28, 2019, 7:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.