اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے ان کی وفاداری پر شک کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ یہ ایپ تمام محکموں پر نافذ کیا جائے، نہیں تو اسے کسی بھی صورتحال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ 13 اگست کو بارہ بنکی کے دیوا بلاک میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر پریرنا ایپ کی شروعات کی گئی ہے۔ یہاں سے نتائج دیکھنے کے بعد اسے پورے ضلعے میں نافذ کرنے کی اسکیم ہے لیکن اس سے قبل ہی اساتذہ نے اس کی مخالفت شروع کر دی ہے۔
منگل کو بارہ بنکی کے گنا دفتر میں اساتذہ نے وششٹ بی ٹی سی شکشک ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کے بینر تلے مظاہرہ کیا اور پریرنا ایپ کے خلاف نعرے بازی کی۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ پریرنا ایپ سے دن بھر میں ہمیں تین بار سیلفی دینی ہے۔ اس طرح ان کی وفاداری پر شک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی نگرانی کے لیے ان لوگوں کو لگایا جا رہا ہے، جو ان سے کم تنخواہ پانے والے ہیں۔ اساتذہ کو یہ بھی شک ہے کہ پریرنا ایپ سے ڈالی جانے والی سیلفی کا غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ پریرنا ایپ سے اور بھی دوسرے محکموں کو جوڑا جائے، نہیں تو وہ اسے نافذ نہیں ہونے دیں گے۔
اساتذہ نے انتباہ دیا ہے کہ وہ اس ایپ کے خلاف ہر قسم کی لڑائی لڑنے کو تیار ہیں۔