ETV Bharat / city

لکھنؤ: گری راج سنگھ کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج - BJP leader

اپنے قابل اعتراض بیانوں کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے مرکزی وزیر گری راج سنگھ ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کی وجہ سے مسلم سماج کے نشانے پر ہیں۔

لکھنؤ
author img

By

Published : May 10, 2019, 8:44 PM IST

اس دفعہ گری راج سنگھ نے اپنے بیان میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی لخت جگر فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا پر نازیبا بیان دے کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔

لکھنؤ: گری راج سنگھ کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج

گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ 'جس طرح ہندؤں کے دیوی دیوتاؤں پر فلمیں بنائی گئی ہیں یا انہیں برا بھلا کہا گیا ہے، کیا کسی میں ہمت ہے کہ وہ آخری پیغمبر حضرت محمدؐ پر فلمیں بنائے۔'

ان کے اس نازیبا بیان پر گزشتہ روز شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے گری راج سنگھ کے خلاف چوک کوتوالی میں تحریر درج کرائی اور شدید الفاظ میں ان کے بیانات کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کے دن مولانا کلب جواد کی قیادت میں بڑی تعداد میں مسلم سماج کے لوگوں نے آصفی مسجد میں احتجاج کیا۔

مولانا نے کہا کہ 'اس معاملے میں ابھی کوئی پختہ ثبوت نہیں ملا، لیکن جس طرح سے ہمیں خبر ملی ہے، ہم لوگ اس کی شدید مذمت کرتے ہیں'۔

مولانا نے مزید کہا کہ 'اس کے خلاف ملک کے صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور اور اتر پردیش کے گورنر رام نائک کو بھی ایک خط لکھیں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مسلم سماج یہ بالکل برداشت نہیں کرے گا کہ پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم یا ان کے اہلِ بیت کے خلاف کوئی غلط بیان بازی کرے'۔

Intro:Body:

seraj

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.