تنظیم بزم اردو کے زیر اہتمام مئو شہر میں یوم اردو کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اردو زبان کے فروغ کے لئے منظم طریقہ کار اختیار کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کی گئی۔ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر ارشد جمال انصاری نے کہا کہ اردو کو روزی روٹی سے منسلک کرنا اس کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ اترپردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے، لیکن اردو کی فلاح و اس کے فروغ کے لئے کسی بھی حکومت نے مثبت پیش رفت نہیں کی۔
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نو نومبر سنہ 1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، علامہ اقبال نے اس طرح کے بہت سے اشعار کہے ہیں جس سے وہ نوجوانوں کے اندر حب الوطنی، اسلامی فکر، جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کا جذبہ پیدا کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سنبراری کوکرناگ کے لوگ طبی سہولیات سے محروم
مسلمانوں میں انسانی روح بیدار کرنے والے مفکرِ پاکستان شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش ملک بھر سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دُنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے، انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس میں اتحاد اور اتفاق کی تلقین کی اور دعوت عمل دی۔