ETV Bharat / city

Friends Helpful or Destructive: رامپور میں دوست مددگار یا تباہ کار کے عنوان سے پروگرام

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 12:43 PM IST

اترپردیش کے رامپور میں ایک دینی اور اصلاحی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ دوست مددگار یا تباہ کار (Friends Helpful or Destructive) کے عنوان سے منعقدہ اس جلسۂ عام میں معروف اسلامی اسکالر قمرالزماں نے اپنے کلیدی خطاب میں اچھے دوست کی خصوصیات اور بری دوستی کی تباہ کاریوں سے روشناس کرایا۔

Friend Helpful or destructive? :دوست مددگار یا تباہ کار؟ کے عنوان سے جلسہ عام

رامپور میں الاثر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے رامپور کے دومحلہ روڈ واقع تاج پیلیس میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔

جلسہ عام کا موضوع تھا ''دوست مددگار یا تباہکار؟'' اس موضوع پر معروف اسلامی اسکالر شیخ قمرالزماں نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے جہاں اچھے دوست کی خصوصیات بیان کیں، وہیں انہوں نے برے دوست اور بری صحبتوں سے اجتناب کرنے کی بھی نوجوانوں سے تلقین کی۔

اس موقع پر انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگی گزارنے اور اسی کے معیار کے مطابق دوست بنانے پر زور دیا۔

شیخ قمرالزماں نے کہا کہ آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں یا جن حالات سے دو چار ہیں اس کی ایک سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارا نوجوان طبقہ بری صحبتوں اور برے دوستوں کا شکار ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو تباہکاریوں سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ معاشرہ کے نوجوانوں کی اصلاح کی جائے اور ان تعمیری جدوجہد کی جانب متوجہ کیا جائے۔

انہوں اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے الاثر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے دوست مددگار یا تباہکار کے عنوان پر خطاب کا انعقاد کیا گیا۔

الاثر سوسائٹی کے صدر سید شہاب میاں کی صدارت میں منعقدہ اس جلسہ عام میں شہر کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی نظامت کا فریضہ مولانا عبدالباسط ندوی نے انجام دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.