ETV Bharat / city

'اترپردیش میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم تشویشناک'

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 1:50 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے بڑھتے معاملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر شدید نکتہ چینی کی۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے گورنر آنندی بین پٹیل سے خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت کو سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔

پرینکا گاندھی نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ 'گورنر صاحبہ اترپردیش میں خواتین کی حفاظت کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، لکھیم پور کی ایک لڑکی آن لائن فارم بھرنے جارہی تھی، نہ صرف اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی بلکہ بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، اترپردیش میں ایسا اب روز ہو رہا ہے، امید ہے کہ عورت ہونے کے ناطے آپ اسے سنجیدگی سے سمجھیں گی اور نوٹس میں لیں گی۔'

کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری ریاست میں بڑھتے جرائم کے سلسلے میں ریاستی حکومت کو مسلسل کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہیں اور خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم کو روکنے میں حکومت کو ناکام بتاتی آ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.