ETV Bharat / city

کانگریس رہنما کی گرفتاری پر پرینکا گاندھی چراغ پا

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 9:28 AM IST

شاہنواز عالم کی گرفتاری کے بعد اتر پردیش کانگریس انچارج نے ٹویٹ کر یوگی حکومت اور یوپی پولیس پر نشانہ سادھا ہے۔

priyanka gandhi
priyanka gandhi

اتر پردیش کی پولیس کے ذریعہ کانگریس کے اقلیتی سیل کے صدر کی گرفتاری کے بعد کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے یوپی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے اور کہا کہ اس سے ہماری پارٹی عوامی موضوعات کو اٹھانے سے گریز نہیں کریگی۔

پرینکا گاندھی نے اس دوران متواتر دو ٹویٹ کیا۔ کانگریس رہنما نے اپنے پہلے ٹویٹ کے ساتھ ویڈیو ٹیگ کیا جس میں شاہنواز عالم کی گرفتاری کا ویڈیو ہے۔

کانگریس رہنما نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ''کانگریس رہنما اور کارکنان عوام کے موضوعات پر آواز اٹھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ بی جے پی حکومت، یوپی پولیس کو جبر کا آلہ بناکر دوسری پارٹیوں کو آواز اٹھانے سے روک سکتی ہے، ہماری پارٹی کو نہیں۔

پہلا ٹویٹ
پہلا ٹویٹ

دیکھئے کس طرح یوپی پولیس نے ہمارے اقلیتی سیل کے صدر کو رات کے اندھیرے میں اٹھا لیا۔ پہلے جعلی الزامات کے متعلق ہمارے ریاستی صدر کو چار ہفتوں کے لئے جیل میں رکھا۔

یہ پولیسیا کاروائی جبر اور غیر جمہوری ہے۔

دوسرا ٹویٹ
دوسرا ٹویٹ

کانگریس کے سپاہی پولیس کی لاٹھیوں اور جعلی مقدموں سے نہیں ڈرنے والے۔ ''

واضح ہو کہ گزشتہ رات اتر پردیش کانگیرس اقلیتی سیل کے صدر شاہنواز عالم کو یوپی پولیس نے سی اے اے مخالف مظاہروں میں شامل ہونے کے معاملے میں لکھنؤ سے گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اتر پردیش کانگریس صدر اجےکمار للو کی قیادت میں حضرت گنج تھانے پہنچے کانگریس کارکنان نے یوپی حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی تھی، جسکے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور کانگریس کارکنان کی جم پٹائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.