ETV Bharat / city

حاملہ خاتون کورونا مثبت - covid 19 test

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک حاملہ خاتون کورونا مثبت پائی گئی ہے۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ متحرک ہوگیا ہے۔

pregnan
pregnan
author img

By

Published : May 6, 2020, 12:57 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں آج دو خاتون کورونا مثبت پائی گئی ہے، جس میں ایک خاتون حاملہ ہے جو ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

حاملہ خاتون کورونا مثبت

بہرائچ کے سی ایم او ڈاکٹر سریش سنگھ نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حاملہ 26 سالہ خاتون نمرتا سریواستو ساکن بخشی پورا تھانہ درگاہ شریف جو جیل روڈ واقع ایک پرائیوٹ ہسپتال میں زیرِ علاج تھی۔ خاتون کا روٹین جانچ کے ساتھ کوویڈ 19 کا نمونہ جانچ کے لیئے پرائیویٹ لیب میں بھبجا گیا تھا۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حوش اُڑ گئے ہیں۔ اس خاتون کی کوویڈ 19 کی رپورٹ پازیٹیو پائ گئی ہے۔
وہیں دوسری بزرگ 65 سالہ خاتون جوکنا دیوی جو بونڈی تھانہ حلقہ کے تحت کیلا گاؤں کی باشندہ ہے، وہ بھی شہر کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھی انکی بھی روٹین جانچ کے ساتھ کوویڈ 19 کی جانچ کرائی گئی تھی، رپورٹ آنے کے بعد پورے اسپتال میں افراتفری کا ماحول ہو گیا۔
دونوں پرائیویٹ اسپتال کی جانب سے فوراً محکمہ صحت کے افسر سی ایم او بہرائچ کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع پاتے ہی محکمہ صحت فوراً حرکت میں آیا اور دونوں کورونا مثبت مریضوں کو ایل 1 فیسلیٹی والے کورونا اسپتال چتورہ میں منتقل کرا دیا گیا اور کورونا رپورٹ آنے کے بعد دونوں پرائیویٹ اسپتال کے اسٹاف، ڈاکٹرز سمیت پورے عملے نے خود کو قرنطین کر لیا ہے۔
دونوں خاتون کے کورونا مثبت آنے کے بعد ضلع میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.