ETV Bharat / city

رشوت طلب کرنے والا پولیس اہلکار معطل - سپرنٹندنٹ آف پولیس دیورنجن ورما

بلرامپور میں ایک شخص سے رشوت طلب کرنے اور مارپیٹ کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

رشوت طلب کرنے والا پولیس اہلکار معطل
رشوت طلب کرنے والا پولیس اہلکار معطل
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 2:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے ہریاست گھروا علاقے میں ایک شخص سے رشوت مانگنے اور مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے میں جمعہ کو قصوروار پولیس اہلکار کو ایس پی نے معطل کر دیا ہے۔

سپرنٹندنٹ آف پولیس دیورنجن ورما نے بتایا کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں موتی پور گاؤں کے رہنے والے رمیش گری نامی شخص نے سپاہی اوم پرکاش یادو پر رشوت طلب کرنے اور مارپیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

رشوت طلب کرنے والا پولیس اہلکار معطل
رشوت طلب کرنے والا پولیس اہلکار معطل

واضح رہے کہ ویڈیو میں رمیش کے پیٹھ پر چوٹ کے نشان بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی جانچ کرائی گئی اور جانچ میں سردست ویڈیو میں عائد کیے گئے الزامات صحیح ثابت ہورہے ہیں۔

اس جانچ کے بعد قصوروار سپاہی کو معطل کردیا گیا ہے۔ تاہم معاملے کی آگے کی جانچ کرائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.