ETV Bharat / city

بجنور میں پولیس سب انسپکٹر کورونا پازیٹیو

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 1:02 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ پریشان ہے۔ ضلع انتظامیہ نے پولیس کے ایس آئی کے کورونا متاثر ہونے کے بعد تھانہ ایریا سمیت پورے علاقے کے 1 کلومیٹر کے دائرے کو سیل کردیا ہے۔

police si corona positive in bijnor
بجنور میں پولیس ایس آئی کورونا پازیٹیو

موقع پر پہنچے والے ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی نے تھانہ کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیتے ہوئے پورے علاقے کو سیل کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی شخص اس علاقے میں داخل یا باہر نہ جا سکے۔

اب تک بجنور میں مجموعی طور پر کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ وہیں نہتور پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس آئی پولیس اہلکار کی رپورٹ پازیٹیو آنے سے نہتور پولیس اسٹیشن کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

فون پر ایس پی سنجیو تیاگی نے جانکاری دی کہ پورے تھانے کو سیل کر عارضی طور پر دوسرے مقام پر تھانہ بنایا جارہا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی اس تھانہ میں تعینات 40 سے 45 پولیس اہلکاروں کو بھی پولیس نے قرنطینہ کردیا ہے۔ وہیں 10 پولیس اہلکاروں کے نمونے بھیج کر تفتیشی رپورٹس بھیجی گئی ہیں، پورے تھانہ کو سیل اور سینیٹائز کیا جارہا ہے۔

دوسری طرف ایس ڈی ایم چاند پور گھنشیام ورما نے فون پر بتایا کہ چاند پور میں 2 کورونا مریضوں کے ملنے سے آس پاس کے سبھی گاؤں کے 1 کلومیٹر کے دائرے کو سیل کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سبھی گاؤں کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.