ETV Bharat / city

PM Modi: وارانسی کو 1500 کروڑ روپے کا تحفہ - ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے اپنے انتخابی حلقہ وارانسی کو 1500 کروڑ روپے کا تحفہ دیا۔

PM Modi to inaugurate projects worth Rs 1,500 cr in Varanasi
PM Modi: وارانسی کو 1500 کروڑ روپے کا تحفہ
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 4:46 PM IST

Updated : Jul 15, 2021, 6:11 PM IST

وزیر اعظم مودی نے وارانسی کو 1500 کروڑ روپے سے زائد منصوبوں کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے جاپان کو بھارت کا قابل اعتماد دوست قرار دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چاہے وہ سماجی شعبہ ہو یا معاشی شعبہ جاپان آج بھارت کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے۔ اس دوران انہوں نے یوگی حکومت کے کام کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سات برسوں کی ترقیاتی پروجکٹوں کو"خود کفیل بھارت"کی تعمیر کا بنیاد بتاتے ہوئے کہاکہ اترپردیش حکومت بدعنوانی اور اقرباپروری سے نہیں بلکہ ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔'

انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سیاحت، صحت، آمد و رفت اور بنیادی سہولیات سے وابستہ 1583کروڑ کی ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ بی ایچ یو میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ سبھی کام بابا وشوناتھ کی آشیرواد سے وقوع پذیر ہورہے ہیں۔

وارانسی کی عوام کے تعاون و وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سخت محنت کی وجہ سے لگاتار ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم موودی نے کورونا کو گذشتہ 100برسوں کی سب سے بڑی وبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک سے زیادہ آباد والے یوپی میں ان بحران سے مضبوطی سے مقابلہ کیا۔ اس کے لیے صحت اور دیگر کورونا وارئرس نے اپنی زندگی پر کھیل کر ہم سب کا تحفظ کیا۔

وارانسی کے باشندوں نے اس بحران کی گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کی۔ یہ بہت ہی قابل تعریف کام ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اترپردیش میں سڑک، صحت، ریل، بجلی، زراعت سمیت ہر شعبے میں لگاتار ترقی ہورہی ہے۔ ڈیفنس کاریڈور، پوروانچل ایکسپریس وے، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ہی اس کے آس پاس کے گاؤں باشندوں کی زندگی آسان ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں یوگی کی قیادت میں نظم ونسق میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ بہن۔ بیٹیوں کی سیکورٹی کا خیال رکھا جارہا ہے۔ مجرمین کو پتہ ہے کہ اب ان کے ساتھ کیا ہوگا۔ بدعنوانی سے پاک نظام کی وجہ سے پوری دنیا کے سرمایہ کار خودکفیل بھارت کے ساتھ ہورہے ہیں۔ وہ ریاست میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ا س سے آنے والے وقت میں بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار ملےگا۔

وزیر اعظم مودی نے جن پروجکٹوں کا افتتاح کیا ان میں گودولیا چوراہے پر پہلی ملٹی لیول پارکنگ، بی ایچ یو اسپتال میں 100بستروں کا میٹرنیٹی اینڈ چائلڈ برانچ، وارانسی،غازی پور سڑک پر تین لین کا فلائی اوور پل، بی ایچ یو احاطے میں ٹیچروں کے لئے کئی رہائشی عمارت، ریجنل آئی میڈیکل،سیاحت کے فروغ کے لئے گنگا آمدورفت کے لئے رو رو خدمات سمیت 744کروڑ روپے کی ترقیاتی پروجکٹ شامل ہیں۔

انہوں نے 839کروڑ روپے کی ترقیاتی پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں بی ایچ یو میں سینٹر فار اسکلس اینڈ ٹیکنیکل اسپورٹ آف سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پرو-کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جل مشن اسکیم کے تحت مقامی علاقوں کی 143پروجکٹس، کرکھیاؤں میں آم و سبزی کے لئے انٹگریٹیڈ پیک ہاوس شامل ہیں۔

اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی وزیر ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری، رویندر جیسوال سمیت دیگر نمائندے موجود رتھے۔کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے عوامی ریلی میں تقریبا 5000 لوگوں کے بیٹھنے کا نظم کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jul 15, 2021, 6:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.