نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ ایودھیا شہر ثقافتی طورپر ہر بھارتی کے دل میں بسا ہے اور اس لیے اس کی ترقی کا کام صحت مند عوامی شراکت داری سے اس طرح کیا جانا چاہیے کہ اس کی اثقافتی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاسکے۔'
وزیر اعظم مودی نے سنیچر کو ایودھیا کی ترقی کے منصوبہ کا ویڈیو کانفرنس سے جائزہ لیا۔ اترپردیش کے حکام نے اس موقع پر ایودھیا کی ترقی سے منسلک منصوبوں پر ایک پریزنٹیشن پیش کیا۔ ایودھیا کا ڈیولپمنٹ ایک روحانی مرکز، عالمی سیاحت کا مرکز اور ایک پائیدار اسمارٹ سٹی کے طورپر کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ 'بھگوان رام' میں لوگوں کو ایک ساتھ لانے کی صلاحیت تھی اسے مدنظر رکھ کر ایودھیا کی ترقی کا کام صحت مند شراکت داری پر مبنی ہونا چاہیے اور نوجوانوں کو اس میں خاص طورپر حصہ لینا چاہیے۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور کئی دیگر اہم حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم کو ایودھیا کے ساتھ کنیکٹویٹی بڑھانے کے لیے متعدد مجوزہ اور آئندہ بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا جس میں ہوائی اڈہ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، سڑکیں اور شاہراہوں کی توسیع شامل ہے۔
مزید پڑھیں: 'نشہ تاریکی، بربادی اور تباہی لے کر آتا ہے'
شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر نیاس پر اراضی گھپلے کے الزامات سے متعلق پوچھے جانے پر وی ایچ پی کے لیڈر ڈاکٹر جین نے کہا کہ چور ساہوکار پر الزام لگائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ اپنی چوری کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی میں کروڑ روپے کا اناج، آکسیجن، ویکسین ہر جگہ بدعنوانی کیا ہے۔ وہ اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے الزام لگا رہی ہے۔ پارٹی کی اعلی قیادت ضمانت پر ہے۔ ان کے الزامات میں کوئی دم نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر سنگ بنیاد کے بعد حاصل ہونے والے پیسے میں گھپلہ کے الزامات تھے تو اس وقت کی حکومتوں نے جانچ کیوں نہیں کرائی۔ الزام لگانے والے نے شری رام کے وجو د سے انکار کیا تھا اور سپریم کورٹ بھی بھی معاملے کو لٹکانے کی کوشش کی تھی۔
یو این آئی