ETV Bharat / city

'یوگی حکومت کے ہراسانی بھرے رویے ناقابل برداشت' - عوام بے حد پریشان

ریاست اترپردیش کے سابق وزیر و سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ' یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ہراسانی بھرے رویہ کو اب عوام برداشت نہیں کریں گے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کو سبق سکھائیں گے'۔

tolerate the harassment attitude
'یوگی حکومت کے ہراسانی بھرے رویے ناقابل برداشت'
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 7:18 PM IST

اوم پرکاش سنگھ نے پیر کو یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر پولیس لاٹھی چارج میں شدید طور سے زخمی ایس پی کارکنوں سے اسپتال میں ملاقات کر کے ان کا حال معلوم کیا اور پولیس کاروائی کی مذمت کی۔

انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ وارانسی اور ریاست کے دیگر مقامات پر بے روزگاری اور انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو کچلنے کی آئے دن کاروائی کا نظارہ ریاست کی عوام دیکھ رہے ہیں۔ وقت آنے پر وہ اس کا جواب ضرور دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام بے حد پریشان ہیں اور وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ کے ذریعہ اپنا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے رویہ سے ریاست کی عوام پریشان ہیں۔ یہ حکومت اب 15مہینوں کی مہمان ہے۔

مزید پڑھیں:

یوگی حکومت پر پرینکا گاندھی کی سخت تنقید

اوم پرکاش سنگھ نے کہا کہ وارانسی میں پیر کو بڑی تعداد میں ایس پی کارکنان پر پولیس نے لاٹھیاں برسائیں، جس سے کئی کارکنان شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ بے روزگار نوجوان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے جارہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.