ETV Bharat / city

پلوامہ حملے میں شہید کا گھرمندرمیں تبدیل - उत्तर प्रदेश समाचार

اترپردیش کے شہرشاملی کے رہنے والے امیت کوری نے پلوامہ حملے میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا تھا سنہ 2017 میں امیت کوری سی آر پی ایف میں بھرتی ہوئے تھے اور14 فروری سنہ 2019 میں شہید ہوئے۔ ان کی اس قربانی کے بعد لوگوں نے ان کے گھرکومندر کی طرح پوجنا شروع کردیا ہے، جس سے ان کے والد کا سرفخر سے اوراونچا ہوگیا ہے۔

پلوامہ حملے میں شہید کا گھربنا مندر
پلوامہ حملے میں شہید کا گھربنا مندر
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 9:16 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:21 AM IST

ملک کی حفاظت کرتے اپنی جان نچھاور کرنا یقینا یہ ایک قابل ستائش عمل اور بڑا کام ہے، لیکن اس فخر کو ایک شہید کے والد سے بہتر کوئی اور نہیں سمجھ سکتا ہے۔

پلوامہ حملے میں شہید ہوئے شاملی کے امیت کوری کے والد کو بھی اپنے بیٹے پر بڑا فخر اور ناز ہےکہ ان کا بیٹا ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا۔

پلوامہ حملے میں شہید کا گھربنا مندر

ریاست اتر پردیش کے شہر شاملی کے رہنے والے شہید امیت کوری کے گھر کو ان کی شہادت کے بعد مقامی لوگوں نے مندر کی طرح پوجنا شروع کردیا ہے جو ان کے والد کے لیے بے حد خوشی کی بات ہے۔

شہید کے گھر سے گزرنے والا ہر شخص ان کی چوکٹ پر اپنے سر کو جھکاتا ہے پھر آگے بڑھتا ہے، ساتھ ہی شہید کے والدین اپنے دن کی شروعات بھی شہید بیٹے کی آرتی اتار کر ہی کرتے ہیں۔ پلوامہ حملے میں شہید ہوئے امیت کوری کا گھر شاملی کے کڑانا سڑک پر واقع ہے، اہل خانہ کے مطابق اپنے شہید بیٹے کی وجہ سے لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔

شہید امیت کوری کی تصویر کے سامنے ہر وقت ایک دیا روشن رہتا ہے، شہید کے اہل خانہ ہر صبح سب سے پہلے ان کی آرتی اتارتے ہیں پھر کوئی دوسرا کام کرتے ہیں۔

شہید کی اس بہادری اور قربانی پر صرف علاقے کے لوگ ہی نہیں بلکہ انتظامیہ بھی ان کی شہادت کے بعد اہل خانہ پر کافی توجہ دیتی ہے۔

امیت کوری کی شہادت کے بعد ان کے چھوٹے بھائی کو ان کے عوض حکومت نے نوکری دی ہے۔

مزید پڑھیں:'نفرت انگیز بیانات سے بی جے پی کو نقصان ہوا'

امیت کوری کے شہادت کےبعد ان کے اہل خانہ نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان کے بیٹے کی شہادت کے بعد ایک 'اسمارک' کی بھی تعمیر ہو جسے انتظامیہ مانا اور اس کا تعمیراتی کام بھی مکمل ہونے پر ہے۔ اہل خانہ کے مطابق جلد ہی اس کا افتتاح عمل میں لایا جائیگا۔

واضح رہے کہ 14فروی سنہ 2019 میں پلوامہ واقعہ پیش آیا تھا جس میں سرحد پر کھڑے جوان بہادروں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی پیش کی تھی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.