ضلع بدایوں کے بازاروں میں رنگوں کی دکان تو لگی ہوئی ہیں لیکن یہاں گاہکوں کی تعداد پہلے کے مقابلے بہت کم ہے اور جن دکانوں پہ گاہک آرہے ہیں وہ کم مقدار میں ہی رنگ خرید رہے ہیں۔
اس بابت دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار میں بہت فرق پڑا ہے۔
بازاروں میں رنگوں کی دکان لگانے والے اُتکرش گپتا نے کہا کہ 'اس بار دھندا بہت ہی خراب ہے اور رنگون کی فروخت پہلے کے مقابلے صرف 10 فیصد ہی ہوئی ہے لیکن کیا کریں مجبوری ہے اگر لوگ ہولی کے لیے اکٹھا ہوں گے تو کورونا وائرس کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، اس لیے ہم بھی چاہتے ہیں کہ لوگ محفوظ طریقے سے ہولی منائیں'۔
یہ بھی پڑھیں: بدایوں: غریب کسان کو روٹی تک نہیں مل رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ 'اس بار کورونا وائرس نے ہولی کو متاثر کیا ہے۔ ہم رنگ خرید کر لے جا رہے ہیں اور ان کا استعمال گھر پر ہی کریں گے۔