ETV Bharat / city

عازمین کی تعداد محدود، ٹورس اینڈ ٹراویلس ایجنسی مالکان مایوس

سعودی عرب حکومت نے رواں برس بھی عازمین کی تعداد کو محدود کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد عازمین حج میں مایوسی دیکھی جارہی ہے نیز متعدد صنعتوں سے وابستہ افراد کا کاروبار متاثر ہوگا۔ خصوصاً ٹورس اینڈ ٹراویلس ایجنسیز پر بھی اس فیصلے کا اثر سب سے زیادہ پڑے گا۔

people disappoint due to cancellation of hajj pilgrimage
عازمین کی تعداد محدود، ٹوراینڈ ٹریول ایجنسی مالکان مایوس؟
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 8:28 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر سعودی عرب حکومت نے رواں برس بھی عازمین حج کی تعداد کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے عازمین کو حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے'۔

ویڈیو

سعودی عرب حکومت کے اس اعلان کے بعد عازمین حج اور سفر حج کے درخواست دہندگان میں مایوسی کا عالم ہے۔ کاروبار کے لحاظ سے بالخصوص ٹورس اینڈ ٹراویل ایجنسیز کے مالکان اس اعلان سے پریشان ہیں۔

ان کا کہنا ہے وہ معاشی طور سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ حج، عمرہ اور زیارت کے ٹور پر عازمین کو بھیجنے سے کئی مہینے قبل ہی ہوٹلز، ٹرانسپورٹ اور گروپ لیڈر ہائر کرنے کے لیے ایڈوانس میں لاکھوں روپے جمع کر دیتے ہیں۔ جب ہوٹل اور ٹرانسپورٹ بُک ہو جاتے ہیں تو ٹور آپریٹر اِنہیں کا ذکر اپنے براؤزر، بینر اور ہورڈنگس میں کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے گزشتہ برس حج کے لیے جنوری اور فروری سنہ 2020 میں بُکنگ کی گئی تھی اور مارچ میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا۔ حج میں عازمین کی تعداد محدود کر دی گئی اور ساری رقم ڈوب گئی۔ اس برس بھی بالکل ویسی ہی صورتحال ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا جا چکا ہے کہ ملک میں مقیم کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سے 65 برس کی عمر کے عازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ 14 روز قبل ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے حضرات کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 'سعودی عرب حکومت کے لیے عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اسلامی شریعت بھی انسانی جانوں کے تحفظ و سلامتی کا حکم دیتی ہے۔ سعودی عرب حکومت کے اس اعلان کے بعد ٹراویل ایجنسیز کے علاوہ عازمین کی خدمات کے لیے تشکیل شدہ تنظیم 'بریلی حج سیوا سوسائٹی' نے مسلسل دوسرے برس عازمین کی تعداد محدود ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔'

بہرحال عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی، معاشی اور کاروباری طور سے تمام طبقے متاثر ہوئے ہیں لیکن لاک ڈاؤن میں رعایت کے بعد کاروبار کم یا زیادہ لیکن پٹری پر لوٹنے لگا ہے. اس کے برعکس حج عمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ایجنسیز کا کاروبار ابھی صفر پر ہی ٹھہرا ہوا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.