سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نرنکار سنگھ کی قیادت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں پولس افسران اور علاقے کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
میٹنگ میں اقلیتی آبادی والے محلوں میں شفاف پانی، صفائی اور لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی سپلائی بہتر رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈپٹی ایس پی ابھینو کنیوجیا ، ٹاؤن ایریا چیئرمین عبدالقیوم انصاری ، ای او ٹاؤن ایریا ودیگر ذمہ داروں نے شرکت کی۔
رمضان المبارک کا مہینہ ہے، جبکہ کورونا وائرس کی وجے کیے گئے لاک ڈاون سے ملک میں مذہبی اور سماجی تقاریب پر امتناع عائد ہے، ایسے میں مسلمان اس برس ماہ صیام کا اہتمام اپنے گھروں میں ہی کررہے ہیں۔
اس ضمن میں انتظامیہ نے ضروری اشیا کی فراہمی اور اس کی سپلائی کو یقینی بنانے کے علاوہ امن اور بھائی چارے کو فروغ دینےکے لیے یہ اجلاس طلب کیا۔