ETV Bharat / city

آٹھ کلو میٹر پیدل چل کر مریض کو چارپائی کے ذریعہ اسپتال تک پہنچایا - تِلاون گاؤں

ضلع مرزا پور کے لال گنج پولیس اسٹیشن کے علاقے میں مریض کو ایمبولینس نہ ملنے پر لواحقین نے چارپائی کے ذریعہ 8 کلومیٹر تک پیدل چل کر اسپتال تک پہنچایا۔

patient reached hospital on the cot for not getting an ambulance in mirzapur
آٹھ کلو میٹر پیدل چل کر مریض کو چارپائی کے ذریعہ اسپتال تک پہنچایا
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 1:31 PM IST

حکومت ہر سال محکمہ صحت پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے اس کے باوجود دیہی علاقوں میں مریضوں کو اسپتال تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس تک دستیاب نہیں ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں لال گنج پولیس اسٹیش علاقے کے تِلاون گاؤں میں ایک سنگین مریض کو اسپتال تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس نہیں دستیاب ہوئی جس کی وجہ سے مریض کے رشتے داروں نے چارپائی کے ذریعہ آٹھ کلومیٹر تک پیدل چل کر مریض کو اسپتال تک پہنچایا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ مذکورہ کنبہ کو درپیش پریشانی کے متعلق نہ تو گاؤں کے نومنتخب سربراہ نے نوٹس میں لیا اور نہ ہی پولیس انتظامیہ نے۔

مریض کے لواحقین نے بتایا کہ ہمارے پاس موبائل فون نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے ایمبولینس بھی طلب کی ہے۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ایمبولینسیں مفت میں دستیاب ہیں۔

دراصل جمعہ کے روز تلاون گاؤں کے رہائشی ستو کے پیٹ میں درد شروع ہوگئی اور درد بڑھتا گیا جس کی وجہ سے ستو کی جان بچانے کے لیے لواحقین نے مریض کو چارپائی پر رکھ کر آٹھ کلومیٹر تک پیدل چل کر لال گنج اسپتال تک لے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.