ETV Bharat / city

کسانوں حق میں گاندھی وادی رہنما کا یک روزہ بھوک ہڑتال - 65th Birth anniversary Baba Sahib Bhim Rao Ambedkar

بھارت کے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 64 ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں خراج عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔

کسانوں حق میں گاندھی وادی رہنما کا یک روزہ بھوک ہڑتال

author img

By

Published : Dec 6, 2020, 5:11 PM IST

Updated : Dec 6, 2020, 7:52 PM IST

بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی 64 ویں برسی پر ملک کے ہر حصے میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی انہیں سنہرے الفاظ میں یاد کیا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گاندھی نواز مفکر اور سوشلسٹ رہنما پنڈت راج ناتھ شرما اس موقع کو انوکھے انداز میں منا رہے ہیں۔

پنڈت راج ناتھ شرما نے زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے احتجاج کو درست بتاتے ہوئے اس تاریخی دن پر یک روزہ بھوک ہڑتال کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسانوں کے مسائل کو جلد حل کریں۔

پنڈت راج ناتھ شرما نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے زرعی قوانین نافذ ہونے سے کسان زمین رکھنے کے بنیادی حقوق سے محروم ہو جائیں گے۔

اس کے علاوہ ملک کی بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور ملک پھر سے اناج کے لیے محتاج ہو جائے گا۔

کسانوں حق میں گاندھی وادی رہنما کا یک روزہ بھوک ہڑتال

انہوں نے اپیل کی ہے کہ کسانون کی تحریک کو عوامی تحریک بنایا جائے۔

بارہ بنکی کے سیول لائین محلہ واقغ گاندھی بھون میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے نیچے بھوک ہڑتال کر رہے پنڈت راج ناتھ شرما نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر نے جائیداد رکھنے کو بنیادی حقوق میں شامل کیا تھا۔

تاہم مرکزی حکومت جو نئے زرعی قوانین لائی ہے، اس سے کسان کارپوریٹرز سے معاہدہ کرنے کے بعد اسے واپس نہیں لے سکے گی اور کارپوریٹرز کسانوں کی زمینوں کواپنے طریقوں سے استعمال کریں گے۔

اس طرح کسانوں کا جائےداد رکھنے کا بنیادی حق پامال ہوجائے گا۔

وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح سے کسان اپنے قدیمی پیشے سے بھی دور ہوگا، جس کی وجہ سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت ملک آزاد ہوا تھا، اس وقت ملک اناج کے معاملے میں دوسرے ممالک پرمنحصر تھا۔

مزید پڑھیں:اعظم خان کے ذریعے تعمیر کردہ پارک کا نام بھی تبدیل کیا جائے گا

کانگریس پارٹی کی حکومت میں جب کسان حکومت میں آئے تو کسانوں کے مفاد میں کام کئے گئے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج ملک میں اناج کی کوئی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب امریکہ نے ملک پر پابندی آئید کی اس وقت ہم پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا کیونکہ ہم اناج، دودھ اور دوا کے حلقے میں خود کفیل تھے۔

تاہم نئے زرعی قوانین سے ہم پھر اناج کے لئے محتاج ہو جائیں گے۔ اس لیے کسانوں کی تحریک کو عوامی تحریک بنانے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Dec 6, 2020, 7:52 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.