ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں کسان کھیتوں میں لیوی لگا کر دھان کی روپائی کر دی ہے، نہروں میں پانی آنے کے بعد کاشتکاروں نے راحت کی سانس لی ہے۔
مئو ضلع سے گزرنے والی نہروں میں پانی آنے کے بعد دھان کی فصل بونے کا عمل شروع ہو گیا ہے، کاشتکار کھیتوں میں لیوی لگا کر دھان کے پودے کی روپائی کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دھان کی فصل کے لیے کافی مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے، کھیتوں میں تقریباً ایک فٹ پانی بھر جانے کے بعد دھان کے پودے لگائے جاتے ہیں۔
مانسون آنے کے باوجود ابھی کھیتوں میں پانی ضروری مقدار میں موجود نہیں ہے۔
کسانوں کو امید ہے کہ اس بار فصل گزشتہ برس کے مقابلے بہتر ہو گی