ETV Bharat / city

Order To Run Bulldozers:یوگی حکومت دوبارہ اقتدارمیں آنے کے بعد کئی اضلاع میں بلڈوزرچلانے کا حکم - BJP's foundation day

اتر پردیش میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بلڈوزرکی کارروائی تیز کردی ہے اقلیتی فلاح و بہبود حج اوقاف کے کابینی وزیردھرم پال سنگھ نے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی ہے اور ہدایات جاری کرکے کہا کہ اوقاف املاک پرناجائز قبضوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس پر تعمیر عمارت پر بلڈوزر چلایا جائے گا۔

یوگی حکومت دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کئی اضلاع میں بلڈوزر چلانے کا حکم

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 10:29 PM IST

اس حوالے سے اترپردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے سی ای او سید شفیق اشرفی نے بتایا کہ حکومت انتظامیہ کی جانب سے جو بھی احکامات آئیں گے اس پر مکمل عمل اوری جائے گی۔ پوری ریاست میں اوقاف املاک پر ناجائز قبضے Illegal Occupation Of Endowment Propertyکی نشاندہی کر کے کارروائی کی اپیل بھی کی جائے گی۔

یوگی حکومت دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کئی اضلاع میں بلڈوزر چلانے کا حکمیوگی حکومت دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کئی اضلاع میں بلڈوزر چلانے کا حکم
انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند پہلو ہے کہ اتر پردیش حکومت نے اس پہلو پر غور و فکر کررہی ہے اور ناجائز سے خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اوقاف کے نااہل اور بدعنوان متولیان کی کمی کی وجہ سے اوقاف املاک پر ناجائز قبضے ہوئے ہیں جس کے خلاف کاروائی کرنے کی سخت ضرورت ہے۔شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے مطابق بدعنوانی کے خلاف صفر عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے ہم مسلسل لکھنؤ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مونسپل کارپوریشن و دیگر محکمہ جات کو خط لکھ کر اوقاف املاک پر ناجائز قبضے ہٹانے کے لیے درخواست کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جو کہا جاتا تھا کہ بابا کا بلڈوزر ایک خاص طبقے پر چلتا ہے یہ بلکل غلط ہے اوقاف املاک پر ناجائز قبضہ ہٹانے کے لیے بابا کا بولڈوزر مسلسل چل رہا ہے اور آنے والے دنوں میں کابینی وزیر کے قیادت میں یہ بلڈوزر کی کارروائی میں مزید شدت آئے گی جو ایک خوش آئند پہلو ہے۔ مسلمانوں کی ایک بہت بڑی جائداد اوقاف کی ہے جو نہ صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں بلکہ قوم کی تعلیم و ترقی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اتر پردیش کے غازی آباد میں بی جے پی کا یوم تاسیس منایا جا رہا ہے۔ صبح تمام کارکنان گھر گھر گئے اور بی جے پی کے جھنڈے لگائے۔ پارٹی دفتر میں پرچم کشائی کی گئی۔ اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پربھات پھیری نکالی گئی۔

یوگی حکومت دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کئی اضلاع میں بلڈوزر چلانے کا حکم

پربھات پھیری میں شامل بلڈوزر توجہ کا مرکز رہا۔ بی جے پی کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ یہ بلڈوزر اچھے لوگوں کے لیے ترقی کی علامت اور برے لوگوں کے لیے تباہی کی علامت ہے۔ کارکنان کے ہاتھوں میں مرکزی ریاستی حکومت کی فلاحی پالیسیوں پر مشتمل پلے کارڈز تھے جن کے ذریعے وہ لوگوں میں بیداری پھیلا رہے تھے۔

پربھات پھیری کے بعد کارکن کئی جگہوں پر جمع ہوئے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا آن لائن خطاب سنا۔ میٹروپولیٹن صدر سنجیو شرما نے بتایا کہ کارکنان پارٹی کے یوم تاسیس پر بہت پرجوش ہیں۔

یوم تاسیس پر لوگوں نے اپنے گھروں پر بی جے پی کے جھنڈے لگائے ہیں۔ پارٹی کا یوم تاسیس شہر کے 20 منڈلوں میں دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ بی جے پی نے سماجی خدمت کے 42 سال مکمل کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلڈوزر ہماری علامت ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ہم گڈ گورننس کے لیے کتنے باشعور ہیں۔

ریاست اتر پردیش میں دوبارہ یوگی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد یوگی حکومت کا بلڈوزر کام کرنے لگا ہے۔ علی گڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیلوا کماری نے کچھ روز قبل ضلع میں نشاندہی کر کے گرام سبھا کی غیر قانونی طور پر قابض زمینوں کو آزاد کرانے کے لیے ایک خط جاری کیا تھا۔

اسی کے تسلسل میں پیر کے روز علی گڑھ کے تھانہ کوارسی علاقہ کے دھررا مافی میں گرام سبھا کی اراضی پر لینڈ مافیا نے ناجائز قبضہ کی پلاٹنگ کی ہوئی تھی جہاں ایس ڈی ایم کول سنجیو کمار اوجھا نے سٹی مجسٹریٹ سمیت پولیس فورس کے ساتھ بلڈوزر چلا دیا۔

معلوت فراہم کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کول سنجیو کمار اوجھا نے بتایا کہ دھورا مافی پرگنہ کول کا گٹا نمبر 256 رقبہ 1.826 ہیکٹر ہے جو اتر پردیش ریاستی حکومت کے نام پر رجسٹرڈ ہے جس پر لاڈلے خان ولد درشت نے پلاٹنگ کر کے غیر قانونی تعمیرات کیا ہوا تھا۔

جس کا سرکل ریٹ 8.5 کروڑ روپے فی ہیکٹر ہے۔ بازار کی قیمت 10 کروڑ فی ہیکٹر ہے۔ قبضہ جائیداد کی مالیت تقریباً 20 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اس کارروائی کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.