اوپن لائبریری ایک الماری کی طرح ہے اس میں عطیہ کرنے والی کتابیں رکھی رہیں گی۔ اوپن لائبریری میں نیچے کی طرف اخبار لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ گرلس انٹر کالج کی پرنسپل اور ضلع لائیبریری انچارج پونم سنگھ نے اسے اپنے پیسوں سے لگوایا ہے۔ ان کا دعوٰی ہے کہ یہ ریاست کی پہلی لائبریری ہوگی۔ ان کے مطابق اس قسم کی لائیبریری بیرون ملک میں ہوا کرتی ہیں۔ وہاں ان لائبریری کو بینک، جیل اور دیگر بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں لگایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ہر جگہ نیٹورک تو ہے لیکن کتابیں نہیں ہوتیں۔ اسلیے لوگ کتاب پڑھنے کے بجائے موبائل میں لگے رہتے ہیں۔ اوپن لائبریری انہیں کتابیں دستیاب کرائے گی اور لوگ انہیں پڑھیں گے اور ان کا عطیہ بھی کر سکیں گے۔