ETV Bharat / city

لکھنؤ: عیدالفطر کی نماز صرف پانچ لوگوں نے ادا کی

اس بار کی عید الفطر قدرے مختلف ہے۔ لکھنؤ کے جس عید گاہ میں چار سے پانچ لاکھ لوگ نماز ادا کرتے تھے آج صرف پانچ لوگوں نے ہی نماز ادا کی۔

only five persons offering eid prayer
لکھنؤ: عید الفطر کی نماز عید گاہ میں صرف پانچ لوگ
author img

By

Published : May 25, 2020, 3:36 PM IST

لکھنؤ کے شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ آج عید گاہ میں صرف 5 لوگوں نے عید الفطر کی نماز ادا کی ہے۔ یہ وہی عید گاہ ہے، جہاں پر سابقہ برسوں میں چار سے پانچ لاکھ لوگ ایک ساتھ نماز ادا کرتے تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لہذا سماجی دوری بنانا ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علماءکرام نے عوام الناس سے اپیل کیا تھا کہ وہ لوگ اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں عیدگاہ جانے کی زحمت نہ کریں۔

ویڈیو

مولانا خالد نے مسلم سماج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علماء اکرام کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے سماجی دوری کا پورا خیال رکھا۔ ہم نے عید کی نماز میں اللہ کی بارگاہ میں دعا کی بھارت سمیت پوری دنیا سے کورونا وائرس کی وبا کو ہمیشہ ہمیش کے لیے ختم کردے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.