ETV Bharat / city

کثیر مقدار میں کچی شرابیں ضبط، ایک گرفتار - شراب فیکٹری پر چھاپہ

محکمہ آبکاری اور نانپارہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے پیر کی صبح نانپارہ علاقے کے دو گاؤں میں چھاپہ مارا لیکن خفیہ اطلاع کی بنا پر کچی شراب بنانے والے افراد فرار ہوگئے جبکہ ایک کو محاصرے میں لے کر گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران کچی شراب کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

کثیر مقدار میں کچی شرابیں ضبط ایک گرفتار

author img

By

Published : May 24, 2020, 12:35 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ضلع مجسٹریٹ بہرائچ شمبو کمار اور پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا کی ہدایت پر محکمہ آبکاری اور نانپارہ کوتوالی پولیس کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی، محکمہ آبکاری انسپکٹر اروند سنگھ، سنیل کمار اور کوتوال اوم پرکاش سنگھ چوہان اور اپر آبکاری آفیسر پراگلب لاوانیہ کی سربراہی میں پولیس فورس اور آبکاری کی مشترکہ ٹیم نانپارہ کوتوالی کے چنڈیلا کلاں اور مانک پور میں کچی شراب بنانے کی جگہوں پر لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

کثیر مقدار میں کچی شرابیں ضبط ایک گرفتار

اس ٹیم نے تقریبا نصف درجن بھٹیاں، شراب بنانے والے سازوسامان، دو ہزار کلو گرام لہن تباہ کیا۔ تقریبا دو کوئنٹل چینی، ایک موٹر سائیکل اور 125 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی۔

چھاپہ کی جانکاری ملتے ہی کچی شراب بنانے والوں میں بھگدڑ مچ گئی، ٹیم نے ایک شخص کو گرفتار کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کارروائی کی جارہی ہے۔

محکمہ آبکاری آفیسر پراگلب لاونیا نے بتایا کہ گرفتار کیا جانے والا شخص چنڈیلا کلاں ساکن سریش کمار اور پرتھوی کمار کے خلاف آبکاری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

گینگسٹر ایکٹ میں بھی کارروائی جاری ہے-اسکے علاوہ تھانہ موتی پور کے تحت کترنیا علاقہ میں بھی جنگل کے بیچ بسے گاؤں سے بھی ہزاروں لیٹر ناجائز شراب کے لہن و شراب کے ساتھ ساتھ شراب کارخانے کو ختم کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.