ETV Bharat / city

یوپی سنی وقف بورڈ میں انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری - وقف بورڈ نے الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری

الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے 30 ستمبر 2020 کے مدت کار میں توسیع کو منسوخ کرتے ہوئے 28 فروری 2021 تک نئے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا ہے، کورٹ کے حکم کے بعد وقف بورڈ نے الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

up sunni waqf board
یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 10:40 PM IST

اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی کو چھ ماہ کے لیے دو مرتبہ مدت میں توسیع کی گئی تھی، جس کے خلاف الہ آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی تھی، جس پر کورٹ نے 28 فروری 2021 تک نئے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا تھا، پرنسپل سیکریٹری بی ایل مینا نے اب نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب بورڈ کی نئی ٹیم کی تشکیل نہیں ہو پائی تھی، جس کی وجہ سے انہیں یہ ذمہ داری دی گئی تھی، الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ 30 ستمبر کی منسوخی کے دوران لیے گئے فیصلوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا، چیف جسٹس گوند ماتھر اور جسٹس ایس ایس شمسی کی بینچ نے نصیرالدین علامہ ضمیر نقوی اور دیگر کی درخواست پر یہ حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ یوپی سنی وقف بورڈ میں کل 8 عہدوں کے لیے انتخابات ہونے ہیں، ان میں دو پارلیمنٹ ممبران سنی طبقہ سے، دو اسمبلی ممبران، دو بار کونسل سے اور دو متولی کوٹہ کے ممبران شامل ہیں، اس کے بعد حکومت کی جانب سے تین ممبران نامزد کیے جائیں گے، اس طرح سے کل 11 ممبران مل کر چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

پرنسپل سیکرٹری بی ایل مینا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 11 فروری سے 24 فروری تک ووٹر لسٹ تیار کی جائے گی۔ 4 مارچ کو پرچہ داخل کیے جائیں گے جبکہ نام واپسی کی تاریخ 5 مارچ ہے۔ 6 مارچ کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ حالانکہ ہائی کورٹ نے 28 فروری تک نئے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی لمبے عرصے سے وقف بورڈ میں چئیرمین ہیں، مایاوتی حکومت میں چئیرمین منتخب ہونے والے زفر احمد فاروقی اکھیلیش یادو حکومت میں بھی اپنے عہدے پر فائز تھے اور اب بی جے پی حکومت میں بھی انہیں ایکسٹینشن دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.