ETV Bharat / city

'اچھی صحت ایک انمول نعمت ہے' - ای ٹی وی بھارت

یقینا اچھی صحت خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے، اس نعمت کی اہمیت کو بتانے کے لئے بارہ بنکی کے رہنے والے اسعد ساجد گذشتہ 8 برسوں سے لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں تاکہ لوگ اس عظیم نعمت کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کی حفاظت کریں۔

'اچھی صحت ایک انمول نعمت ہے'
'اچھی صحت ایک انمول نعمت ہے'
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 5:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رہنے والے اسعد ساجد یوں تو ایک سماجی کارکن بھی ہیں، صحت اور سماج کے لئے ان کے نمایاں کاموں کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے 'فٹ انڈیا' پروگرام کے توسیع کے لئے انہیں ضلع کا 'یوتھ آئیکان' بھی منتخب کیا ہے۔

'اچھی صحت ایک انمول نعمت ہے'

اسعد ساجد صحت کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے ہر برس 'ہاف میراتھان' کا بھی اہتمام کراتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اسعد ساجد کی اس کوشش کو عوام تک پہنچانے کے لیے خصوصی گفتگو کی۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران اسعد ساجد نے بتایا کہ انہیں درجہ 9 سے اس صحت کے تئیں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی خواہش ہوئی۔اس کے بعد انہوں نے خود ' جم ' کرنا شروع کیا، اس دوران انہوں نے مختلف قسم کی کی ورزش سیکھی۔

خود کی صحت کے تئیں بیدار ہونے کے بعد سماج کو بیدار نہ ہوتا دیکھ انہوں نے اپنی خود کا 'جم' کھولا، بارہ بنکی میں جدید ورزش کے آلات خریدے اور اب ان کے جم میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جم کرکے صحت مند ہورہے ہیں۔ اپنے حلقے میں وہ کس حد تک کامیاب ہیں،اس سوال پر انہوں نے بتایا کہ جب میں نے اپنا جم کھولا اس وقت عوام میں بیداری نہ کے برابر تھی۔

انہوں نے عوام کو بیدار کرنے کے لئے 'ہاف میراتھان' کا اہتمام کیا، مختلف سیمنار کئے، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے جم میں لوگوں کی بھیڑ امنڈنے لگی اور مرکزی حکومت نے انہیں 'یوتھ آئیکان' منتخب کیا ہے۔ آئیکان بنانے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن کی ہر کوئی قدر کرتا ہے، اگر کوئی صاف نیت اور محنت کے ساتھ اپنی قوت کا 100 فیصد دے تو ایسا نہیں ہے کہ اسے مذہب یا کسی اور بنا پر نظر انداز کیا جائے گا۔

مزید آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ' یوتھ آئیکان کا خطاب پانے والے اسعد ساجد صوم وصلوٰت کے بھی اتنے پابند ہیں۔ اس تعلق سے ان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا راز اسی عبادت میں مضمر ہے، وہ عبادت کو کامیابی کا راستہ مانتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ عبادت کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔ اسعد ساجد اپنی کامیابی راز مسلسل محنت اور لگن کو بتاتے ہیں عوام کو بھی اسی طریقے پر عمل کرنے کی نصیحت دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت بایوٹیک کوویکسین کا کامیاب تجربہ

اسعد ساجد کا کہنا ہےکہ ہر شخص کو چاہئے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم ایک گھنٹہ وقت وہ اپنی ذات کے لئے ضرور نکالے۔ گھر پر ہی رہ کر ہلکی ورزش اور یوگا کر ے۔متوازن غذا اور سونے کا وقت ضرور مقرر کرے اور صبح جلد اٹھنے کی عادت بنائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.