اطلاعات کے مطابق رام جنم بھومی-بابری مسجد تنازع کے پیش نظر وشو ہندو پریشد نے عالاقے میں تمام پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے۔
وی ایچ پی کے میڈیا انچارج شرد شرما کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایودھیا معاملے کو لے کر فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نومبر ماہ میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔ ایسے میں رام جنم بھومی-بابری مسجد معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
شرد شرما کا کہنا ہےکہ وشو ہندو پریشد کسی بھی طریقے کا 'شوریہ دوس، وجے دوس اور سنکلپ' دوس جیسے پروگراموں کا اہتمام نہیں کرے گا۔
شرما کے مطابق فیصلہ آنے پر کسی بھی طرح کا جواب نہیں دے گا۔ وی ایچ پی نہ ہی سڑکوں پر خوشیوں کا اظہار کرے گا اور نہ ہی کسی کارکن کو ایسا کرنے کی اجازت دے گا۔ وشو ہندو پریشد کے حمایتی تنظیم، بجرنگ دل نے بھی اپنے 'ترشول دیکشا' پروگرام کو منسوخ کرنے کی بات کہی ہے۔