کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی طور پر لکھنؤ سمیت 15 اضلاع میں لاک ڈاون کے بعد اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈ نے غریبوں کی مدد کے لیے اپنے اوقاف کے متولیوں کو ہدایات جاری کیے ہیں۔
یوپی شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے لکھنؤ سمیت 15 اضلاع میں لاک ڈاون کردیا ہے ایسے میں روز کمانے کھانے والے کنبوں کی روزی روٹی کا بحران پیدا ہونے کے خدشات ہیں، ایسے میں بورڈ غریب مستحق خاندان کو راشن دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
بورڈ نے شیعہ وقف املاک کے متولیوں، انتظامیہ کمیٹی، انتظامیہ کو ان کے املاک کے سالانہ آمدنی کے اعتبار سے متعینہ کنبوں کے لیے ڈیڑھ کلو دال، چار کلو چاول، پانچ کلو آٹا، ایک کلو نمک دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔
متولیوں کے نام جاری ہدایت نامہ میں 50 ہزار روپئے کی سالانہ آمدنی والے وقف سے 25 افراد اور ایک لاکھ سے زیادہ روپئے کی آمدنی والے وقف 50 اور پانچ لاکھ روپئے سے زیادہ کی سالانہ آمدنی والے اوقاف 100 کنبوں کی متعینہ مقدار میں راشن دستیاب کرائیں گے۔
یومیہ مزدور کے لیے شیعہ وقف بورڈ کی نئی پہل - شیعہ وقف بورڈ
یوپی شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے مطابق لاک ڈاون کی وجہ سے یومیہ مزدوروں میں روزی روٹی کا بحران پیدا ہونے کے خدشات ہیں جس کی وجہ سے بورڈ غریب مستحق خاندان کو راشن دستیاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
![یومیہ مزدور کے لیے شیعہ وقف بورڈ کی نئی پہل salim Rizvi](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6516257-593-6516257-1584971574495.jpg?imwidth=3840)