بتایا جارہا ہے کہ نیپالی شہریوں نے بھارت نیپال کی سونولی سرحد پر نیپال میں داخلہ نہ ملنے پر ہنگامہ برپا کردیا، نیپال کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے انہیں نیپال میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد وہاں پہنچے لوگوں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔
نیپالی شہریوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا قرنطین کی مدت مکمل کرلی ہے، اس کے بعد بھی نیپال حکومت انہیں اپنے آبائی وطن واپس جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ان کے پاس سند بھی ہے لیکن حکومت انہیں داخلہ نہیں دے رہی ہے۔
ہنگامہ دیکھ کر بھارتی انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی اور کافی سمجھانے اور نیپال میں جلد داخلے کی یقین دہانی کرانے کے بعد سبھی کو دوبارہ قرنطین مرکز بھیج دیا۔