ETV Bharat / city

مولانا سلمان ندوی سے استعفی کا مطالبہ - darul uloom nadwatul ulama news

ندوۃالعلماء کے ناظم اعلی مولانا رابع حسنی ندوی نے مولانا سلمان حسینی ندوی کو ایک خط لکھا ہے جس میں لکھا ہے کہ آپ کی عمر 65 برس ہو گئی ہے، آپ استعفی دے دیں'۔

سید سلمان حسینی ندوی، ندوۃ العلما سے برطرف
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 7:05 PM IST

Updated : Nov 15, 2019, 7:34 PM IST

آپ ریٹائر ہوگئے ہیں، آج شام تک آپ ندوۃ العلماء سے استعفی ہر حال میں دے دیں، ورنہ کل آپ پر کارروائی کی جائے گی'۔

اس کے جواب میں مولانا سلمان ندوی نے کہا کہ میری 65 سال عمر ہو گئی ہے لیکن ندوۃ العلماء میں کئی اساتذہ ایسے ہیں جو مجھ سے دس پندرہ سال عمر میں بڑے ہیں۔

پہلے آپ ایسے اساتذہ کو برطرف کریں، اس کے بعد مجھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں'۔

مولانا سلمان نے جواب میں کہا کہ' آپ کی یہ کوشش کہ آپ کے بعد آپ کے داماد ندوۃ العلماء کے ناظم بنیں گے آپ کو کامیابی نہیں ملے گی بلکہ صرف آپ کے ہاتھ مایوسی لگے گی۔

مولانا سلمان ندوی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' آپ نے طلباء کے درمیان امتیازی سلوک اختیار کر رکھا ہے، جو چھوٹ بھٹکلی طلباء کو حاصل ہیں، وہ کیرلا، بنگال اور کشمیر کے طلباء کو کیوں حاصل نہیں ہے؟

آپ کے انتظامیہ اور ملازمین کے بارے میں سوشل میڈیا پر بے شمار شکایت کی گئی لیکن آپ نے کسی بات کو لائق توجہ نہ سمجھا۔

آپ کی مجلس نظامت کو جو کرنا ہے، اور آپ کے لوگ میرے بارے میں جتنا جھوٹ بولنا ہےاور بد نام کرنے کے لئے جو پروپیگنڈا کر رہے، وہ کر لیں۔

پہلے تو میں اللہ کی اور رسول صلی اللہ وسلم کی عدالت میں میرا ان کے خلاف مقدمہ ہوگا، پھر انشاءاللہ وہ سب کچھ کرونگا، جو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے باغیوں کے خلاف کیا تھا۔

دیکھنا ہوگا کہ کل مولانا رابع حسنی ندوی مولانا سلمان کے خلاف کیا کاروائی کرتے ہیں؟

خیال رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے مولانا موصوف بابری مسجد قضیے کے تعلق سے کھل کر بیانات دے رہے ہیں اور ان کے بیانات سے ندوۃ العلماء کے ذمہ داران اتفاق نہیں رکھتے اسی لیے غالباً ان کی چھٹی کی جارہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 15, 2019, 7:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.