ETV Bharat / city

سلمان خورشید کی اہلیہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

اترپردیش کے فرخ آباد میں ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ گڑبڑی معاملے میں عدالت نے سلمان خورشید کی اہلیہ لوئس خورشید سمیت دو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ اس معاملے میں 16 اگست کو آئندہ سماعت ہوگی۔

NBW against Cong leader Salman Khurshid's wife in misappropriation of funds case
سلمان خورشید کی اہلیہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 1:33 PM IST

اترپردیش میں ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ گھوٹالہ کے معاملے میں عدالت نے سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ لوئس خورشید سمیت دو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیئے ہیں، جس کی وجہ سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ واضح ہو کہ سکریٹری اطہر فاروقی کے خلاف بھی سی جے ایم کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔

2010 میں اس وقت کی مرکزی حکومت سے 71.50 لاکھ کی رقم موصول ہوئی تھی۔ اس رقم کے ساتھ ٹرسٹ نے فرخ آباد سمیت تقریباً 16 اضلاع میں معذوروں کو سامان تقسیم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، تقریباً 7 سال قبل یہ ادارہ تنازعات میں الجھ گیا اور اسے بلیک لسٹ کردیا گیا۔

عام آدمی پارٹی کے سپریمو اروند کیجریوال نے 2014 میں معذور آلات گھوٹالہ کا معاملہ اٹھایا اور فرخ آباد آئے اور ایک بہت بڑی ریلی کی۔ سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ لوئس خورشید ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل ٹرسٹ کی پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیں۔ ان کے خلاف اقتصادی جرائم کی تحقیقات کی تنظیم لکھنؤ کے انسپکٹر رامشنکر یادو نے یکم جون 2017 کو ٹرسٹ کے اس وقت کے نمائندے، پرتیوش شکلا، رہائشی کھترانا کے خلاف کایم گنج کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی فسادات کے ایک معاملے میں ملزم بری

اس میں 71.50 لاکھ روپے بھارتی حکومت کے وزارت معاشرتی انصاف اور با اختیار کے ذریعہ دیئے گئے ہیں، جسے کیمپ لگا کر معذور افراد میں آلات کی تقسیم کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ٹرسٹ کے ذریعہ جعلی طریقے سے ریکارڈوں میں جوڑ توڑ کرکے اہلکاروں کے جعلی دستخط اور مہر لگائی گئی۔

اس کے ساتھ ہی 3 جون 2010 کو کایم گنج میں معذور کیمپ کا انعقاد بھی دکھا گیا تھا۔ دائر مقدمے میں پرتیوش کو ملزم بنایا گیا تھا لیکن پرتیوش شکلا کی موت ہوگئی۔ معاملے میں فتح گڑھ کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی گئی، جس میں لوئس خورشید کے ساتھ ہی ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر فاروقی ولد موحد احمد کا نام درج ہے۔

اس معاملے میں سماعت کے لیے آئندہ 16 اگست کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ جس میں سی جے ایم کورٹ فتح گڑھ نے لوئس خورشید اور اطہر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.