ETV Bharat / city

قانون ساز کونسل سے نسیم الدین صدیقی کی رکنیت منسوخ - رکنیت منسوخ کرنے کی عرضی دی تھی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) چھوڑ کر کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے والے نسیم الدین صدیقی کی یوپی قانون ساز کونسل کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔

نسیم الدین صدیقی
نسیم الدین صدیقی
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:05 PM IST

بی ایس پی کے جنرل سکریٹری ستیش چند مشرا نے منگل کو یہاں بتایا کہ دل بدل قانون کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایس پی نے 22 فروری 2018 کو ایک عرضی قانون ساز کونسل کے چیئرمین کو دی تھی جس پر سماعت کے بعد صدیقی کو قانون ساز کونسل کی رکنیت کا نااہل قرار دیا گیا ہے۔

صدیقی 23 جنوری 2015 کو بی ایس پی کی جانب سے قانون ساز کونسل کے لئے منتخب ہوئے تھے جبکہ 22 فروی کو انہوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کر لی تھی۔ اسی دن بی ایس پی نے دل بدل قانون کا حوالہ دیتے ہوئے قانون ساز کونسل کے چیئرمین کو صدیق کی رکنیت منسوخ کرنے کی عرضی دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.