مظفرنگر کے شہر کوتوالی علاقے میں بالاجی چوک کے قریب انڈین اوورسیز بینک میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب بینک کے سکیورٹی گارڈ کی بندوق سے اتفاقی طور پر فائرنگ ہوگئی۔ 12 بور کی بندوق سے اچانک فائرنگ کے نتیجہ میں بینک کے اندر موجود ایک خاتون کے علاوہ دیگر دو نوجوانوں کو گولی کے چھرے لگنے سے وہ زخمی ہوگئے۔
اتفاقیہ ہوئی فائرنگ میں ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اطلاع کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا اغاز کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ میں زحمی افراد کے افراد خاندان بھی بنک پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
مظفرنگر: مدرسہ اسلامیہ فاطمہ کی 14 طالبات کوعالمیت کی سند
مظفرنگر سی او کلدیپ کمار نے بتایا کہ شہر کوتوالی علاقے کے انڈین اوورسیز بینک میں گولی چلنے کی اطلاع ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ سیوریٹی گارڈ مہدی حسن جوگذشتہ 3 ماہ سے بنک میں تعینات تھا، اس کی 12 بور کی بندوق کا بیلٹ اتفاقی طور پر ٹوٹنے کی وجہ سے بندوق سے چھرے نکلے جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کی جارہی ہے۔