پولیس ترجمان نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی رات تقریباً نو بجے کارکالا کےجنگل میں کچھ بدمعاش کسی واردات کو انجام دینے کے لئے آئے تھے۔ پولیس نے کمیڑاموڑ پر ہی بدمعاشوں کو گھیر لیا ۔ تبھی انھوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس نےبھی جوابی فائرنگ کی۔ جس میں مہتاب نامی بدمعاش زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی مہتاب اور اس کے تین ساتھیوں معراج، اسلام اور رشبھ کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران کانسٹبل شاہد بھی زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بدمعاشوں کے پاس سے چارپستول اور کچھ کارتوس برآمد کئے ہیں۔ گرفتار بدمعاشوں کے خلاف چوری اور دیگر معاملات درج ہیں۔