ETV Bharat / city

'مسلم سماج ویکسین کو لے کر غلط فہمی کا شکار نہ ہو' - ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

لکھنؤ واقع عیش باغ عید گاہ میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح مولانا خالد رشید فرنگی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ مسلم سماج میں کورونا ویکسین کو لے کر جو غلط فہمیاں پیدا ہیں، انہیں دور کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے بیدار کرنا ہے۔

Inauguration of Vaccination Center
ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح
author img

By

Published : May 20, 2021, 4:34 PM IST

اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے عیش باغ عید گاہ میں مولانا خالد رشید فرنگی نے نوڈل آفیسر روشن جیکب کی موجودگی میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہاں پر 18 سال سے 45 سال والوں کو اور 45 کے اوپر کے لئے الگ الگ ڈسک بنایا گیا ہے تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو اور سماجی دوری بھی بنی رہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ عید گاہ میں ویکسینیشن سینٹر بنانے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں پر بہت جگہ ہے اور عید گاہ کے اطراف میں گھنی آبادی بھی ہے لہذا یہاں پر زیادہ لوگ آکر ویکسین لگوا سکتےہیں۔

ویڈیو

مولانا خالد رشید نے کہا کہ عید گاہ میں سینٹر ہونے سے مسلم سماج میں کورونا ویکسین کو لے کر جو غلط فہمیاں پیدا ہیں، اسے دور کرنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں بہت بڑی جگہ ہے، جہاں آسانی سے سبھی لوگ سماجی دوری کو یقینی بناتے ہوئے ویکسین لگوا سکتےہیں۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران نوڈل آفیسر روشن جیکب نے کہا کہ ہمارے اور انتظامیہ کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ اسلامک سینٹر آف انڈیا میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح مولانا خالد رشید فرنگی کی سرپرستی میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف، پولیس اور ضلع انتظامیہ سبھی اس کام میں پورا تعاون کر رہے ہیں۔

روشن جیکب نے کہا کہ عید گاہ میں بہت بڑی جگہ ہے، جس سے یہاں پر 18 سال سے 45 سال والوں کو اور 45 کے اوپر کے لئے الگ الگ ڈسک بنایا گیا ہے تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو اور سماجی دوری بھی بنی رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سبھی لوگوں کو ویکسین لگ جائے تاکہ اس وبائی امراض سے سبھی محفوظ رہ سکیں۔

مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ عید گاہ میں کورونا ویکسینیشن سینٹر بنانے کا یہ بھی مقصد ہے کہ دوسری مساجد کے ذمہ داران بھی آگے آئیں تاکہ مزید لوگوں کو بیدار کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.