ETV Bharat / city

ایک شخص کا یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف انوکھا احتجاج - تصویر کی پوجا کرکے احتجاج کیا

اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم شخص نے یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر کی پوجا کر کے احتجاج کیا تاکہ سرکاری حکام اس کی پریشانی کو دور کریں۔

_Muslim man worships picture of CM Yogi to stage protest in up
یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر کی پوجا کرکے احتجاج کیا
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 4:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے شاہجہان پور ضلع کے ایک مسلمان شخص نے جمعہ کے روز احتجاج کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر کی پوجا کہ تاکہ سرکاری افسران تک اپنی آواز پہنچا سکے۔

دراصل معاملہ یہ تھا کہ جی سرجیبیار فیکٹری کے مالک نے تقریبا ایک درجن کسانوں کے کھیت کی طرف جانے والی سڑک کو بلاک کر دیا ہے اور اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر فیکٹری کے مالک نے ان سڑک کے اوپر ایک دیوار تعمیر کی جو انہیں ان کے کھیتوں کی طرف لے جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے لیے ان کے کھیتوں میں جانا مشکل ہوگیا ہے اور جب کسانوں نے آواز اٹھائی تو جھگڑا شروع ہوگیا۔

وسیم انصاری نے کہا کہ میں سرکاری حکام سے التجا کرتا رہا ہوں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، اس لیے میں نے یوگی آدتیہ ناتھ کی پوجا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر میری درخواست کو نظر انداز کردیا گیا تو میں اس کے بعد وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی کو جیسے ہی اس معاملے کا علم ہوگا تو وہ ضرور کچھ نہ کچھ ایکشن لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.