پولس ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ سانڈی کے پیڈتیاہ گاؤں کے رہنے والے شیلندر شکلا کے بیٹے آکاش شکلا(سترہ) نے اپنے گاؤں کے ہی شری کرشن کمار کے بیٹے شیواکانت پرجاپتی کو کچھ دن پہلے پچاس روپے دیئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آکاش شکلا نے شیواکانت پرجاپتی سے ادھار میں پچاس روپے مانگے۔ اس معاملے میں جمعہ کی رات پہلے دونوں میں بحث ہوئی اور پھر آپس میں مارپیٹ ہونے لگی۔ مارپیٹ کے دوران شیوا کانت نے چاقو سے آکاش شکلا کے جسم پر کئی وار کئے۔ جب تک لوگ سمجھ پاتے تب تک آکاش خون سے لہولہان ہوکر سڑک پر بے دم ہوکر گر پڑا۔ ملزم جائے واقع سے فرار ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد خاندان کے لوگ آکاش کو لے کر ضلع ہسپتال لے گئے۔ چاقو کے حملے سے بری طرح زخمی آکاش کا زیادہ خون بہنے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے پر موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پہنچی پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ ملزم شیواکانت کے خلاف شکایت کے بعد پولس اس کو تلاش کررہی ہے۔
ہردوئی میں پچاس روپے کے لئے نوجوان کا قتل - شیلندر شکلا کے بیٹے آکاش شکلا
اترپردیش میں ہردوئی کے سانڈی علاقے میں دو نوجوانوں کے درمیان 50 روپے کی ادھار لینے کے سلسلے میں تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔